اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت پنڈی میں اہم شخصیات دہشتگردوں کا ٹارگٹ

0
157
imran khan

سندھ ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی سیکورٹی یقینی بنانے کاحکم دے دیا

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ وفاقی حکومت جیل کی سیکورٹی کا مسلسل جائزہ لیتی رہے ،عدالت نے عمران خان کی سیکورٹی فراہم کرنے سےمتعلق درخواست نمٹا دی ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سرحد پار سے دھمکیوں کا معاملہ ہے اسے سنجیدہ لیا جائے ،

اڈیالہ جیل میں عمران خان کو سکیورٹی فراہمی کے کیس میں وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں جواب جمع کروایا گیا ہے،وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل پر دہشتگردوں کے حملے کی اطلاعات ہیں، انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کا پہلا ٹارگٹ راولپنڈی ہے،راولپنڈی میں اہم شخصیات اور فوجی تنصیبات دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں، یہ دہشتگردی دشمن ممالک کی ایجنسیاں اور کالعدم گروپس کا منصوبہ ہے، پاکستان دشمن عناصر ملک میں سیاسی افراتفری اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، سیکیورٹی، حفاظت اور امن و امان صوبائی معاملہ ہے، اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں، صرف عمران خان کی حفاظت کے لئے درخواست مسترد کی جائے۔

واضح رہے کہ عمران خان گرفتار ہیں اور اڈیالہ جیل میں قید ہیں، گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت کا نقشہ تبدیل کر دیا گیا کمرہ عدالت میں تین شیشے اور لکڑی کی دیواریں کی اونچائی 9 فٹ کر دی گئی میڈیاباکس میں کوریج کے لئے نئے ایس او پیز کا حکم نامہ چسپاں کر دیا گیا،

عمران خان سے ملاقات،جیل حکام ،وکلا کو میکنزم بنانے کی ہدایت

 بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

 اڈیالہ جیل راولپنڈی، میانوالی،اٹک اور ڈی آئی خان کی جیلوں میں حفاظتی انتظامات مزید مؤثر 

Leave a reply