عمران خان سے زیادہ بے بس انسان ہی کوئی نہیں، شیری رحمان
عمران خان سے زیادہ بے بس انسان ہی کوئی نہیں، شیری رحمان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی بیانات سے ظاہر ہوتا ہے ان سے زیادہ بے بس انسان ہی کوئی نہیں
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پہلے انہوں کے کہا وہ بے اختیار وزیراعظم تھے اب کہتے ہیں 2018 میں پارٹی کے ٹکٹ بھی کسی اور نے دیئے یہ بے اختیاری نہیں نااہلی ہے۔ عمران خان نے پہلے حکومت اور اب پارٹی چلانے کی ذمہ داری بھی دوسروں پر ڈال دی۔عمران خان آج بھی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے نااہل کرنے کے اختیار کو چیلنج کر رہے۔ وہ اپنی بے گناہی ثابت کرنے عدالت نہیں گئے۔ یہ اپنے خلاف ہونے والی قانونی کاروائی کو روکنا چاہتے ہیں۔ اگر انہوں نے چوری نہیں کی اور بے قصور ہیں، تو تلاشی سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟
پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صرف ادراوں اور فیصلوں پر اثرانداز ہونے کیلئے لانگ مارچ کی دھمکی دے رہے۔ یہ جانتے ہیں لوگ ان کے ذاتی سیاسی مفادات کیلئے نہیں نکل رہے لحاضہ وہ گزشتہ چھ ماہ سے مسلسل لانگ مارچ کی کال منسوخ کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہے
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آڈیو لیکس کے معاملے پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ فیس سیونگ کیلئے کر رہے۔ ان کو معلوم ہے کہ آڈیو لیکس نے ان کے مفروضی بیانیے دوہرے معیار کو پوری قوم کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔
لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج
لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف
نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار
خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے
خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار
حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی لگا رہی،کوئی پوچھنے والا نہیں، مریم