عمران خان سیاستدان نہیں بلکہ ایک دہشت گرد ہے. میاں نواز شریف

0
36

پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے قائد میاں نواز شریف نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سیاستدان نہیں ہیں بلکہ دہشت گرد ہیں اور سیاست میں ایسے دہشت گردوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ جبکہ نواز شریف نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے جو اس سارے معاملے کی چھان بین کرے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا یہ بڑے سنگین واقعات ہیں۔


جبکہ مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ یہ ہیرا پھری اور فراڈیہ بندہ پہلے تھا، یہ دہشت گرد بھی تھا اس کا کسی کو علم نہیں تھا، اب واسطہ پڑا ہے تو سامنے آیا ہے، اس سے بڑا فراڈیہ پاکستان کی سیاست میں نہیں دیکھا. تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے بڑا دہشت گرد پاکستان کی سیاست میں کوئی نہیں، لاہور میں پولیس والوں پر پیٹرول بم پھینکے گئے، اگر پولیس والے نہ بھاگتے تو جل کے مر جاتے۔ انہوں ںے استفسار کیا یہ کس نے سکھایا ہے کہ پیٹرول بم پھینکیں؟
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا پہلی دفعہ کسی پارٹی کی طرف سے یہ ایسی حرکت ہوئی جو ناقابل برداشت ہے، یہ ناقابل برداشت ہے ایسے لوگوں کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے، اس شخص نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔

Leave a reply