عمران خان تقریر کے پرانے فنکار،کشمیر پرعوام یوٹرن نہیں لینے دے گی، احسن اقبال

0
48

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پرعوام عمرا ن خان کو یوٹرن نہیں لینے دے گی ،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں انسداد منشیات عدالت میں‌ رانا ثناء اللہ کیس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ میں اجاگر کرنا خوش آئند ہے ،مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے سخت سفارت کاری کی ضرورت ہے ،مسئلہ کشمیر کے حل کیلیےعمران خان نے کسی ایک ملک کا دورہ نہیں کیا ،

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہو گا جتنے زورسے تقریر کی گئی اس کا نتیجہ کیا نکلتا ہے،اگر حکومت کوئی ٹھوس اقدامات اٹھائے گی توساتھ دیں گے،مسئلہ کشمیر پرعوام عمرا ن خان کو یوٹرن نہیں لینے دے گی

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان تقریر کے پرانے فنکار ہیں،مینار پاکستان میں بھی عمران خان نے شاندار تقریر کی،اپنی ہر تقریر کے بعد عمران خان نے یوٹرن لیا،امید کرتے ہیں کہ عمران خان اپنی تقریر پر عملدرآمد کریں گے، صرف تقریر نہیں،مسئلہ کشمیر پر سخت سفارتکاری کرنا پڑے گی،عمران خان کی سفارتکاری زیرو رہی ،عمران خان کی ٹیم نے چین کے علاوہ کسی ملک کا دورہ نہیں کیا،حکومت نے58 ملکوں کے تعاون کرنے کا شور مچایا،قرارداد میں صرف16 ملکوں کے سربراہان کے دستخط تھے،

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

 

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،رانا ثناءاللہ کی آج پیشی تھی لیکن حکومت نے آج پیش نہیں کیا،

Leave a reply