وزیراعظم چین سے وطن واپسی کیلئے روانہ، اگلا دورہ کس دوست ملک کا ہو گا؟ خبر آ گئی

وزیر اعظم عمران خان چین کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں، ان کے اس دورہ کو بہت کامیاب قرار دیا جارہا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی واپسی کے موقع پر چین کی تینوں مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی اور چین کے نائب وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ حکام کی جانب سے رخصت کیا گیا، وزیراعظم عمران خان کی وطن واپسی پر ان کے سعودی عرب اور ایران کے دورہ کے حوالہ سے مشاورت کی جائے گی، وزیراعظم کا دونوں‌ ملکوں‌ کا دورہ سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی کم کرنے کی کوششوں‌ کا حصہ ہے،

وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک، مسئلہ کشمیر اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا ،وزیراعظم

چین میں وزیراعظم کا استقبال کس نے کیا؟

وزیراعظم عمران خان نے واپسی سے قبل چین میں نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین سے ملاقات کی اور چیئرمین لی ژان شو کو چین کی 70 ویں سالگرہ پرمبارک باد دی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست، ثابت قدم پارٹنرزہیں، پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، چین کے تجربات سے مستفید ہوکر غربت ختم کرنا چاہتے ہیں،

Comments are closed.