عمران خان بہت جلد جیل میں ہونگے. افنان اللہ

0
51

مُسلم لیگ (ن) کے سینیٹرافنان اللہ نے 9 مئی کو پیش آنے والے واقعات سے متعلق کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں اس کے سرغنہ عمران خان ہیں عنقریب گرفتار کرلیا جائے جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرافنان اللہ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے سرغنہ عمران خان سے متعلق تمام ثبوت موجود ہیں سرغنہ کوعنقریب گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ لوگ خود چھپ گئے ہیں تاکہ ان کو حکومت کی جانب سے گرفتار نہ کرلیا جائے مذاکرت کے ہم نے کوئی ٹیم نہیں بنائی ہم نے کسی کو بھی مذاکرات کیلئے نہیں بلایا ہم نے مذاکرات کو مسترد کردیا ہے، الیکشن جب ہونے ہونگے تو ہوجائیں گے۔

سینیٹرافنان اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا معاملہ زیرغور ہے سیاسی جماعت پرپابندی لگانے کا فائدہ کوئی نہیں ہوتا پابندی کی صورت میں نام بدل کرپھر آجاتے ہیں پھر وہ ایک تاثر قائم کرلیں گے دیکھیں ہمارے ساتھ کتنا ظلم ہوا ہے۔

میزبان کے سوال کے جواب میں سینیٹرافنان اللہ نے کہا کہ ماضی میں دیکھیں آپ کو عدم استحکام کی ایک ہی وجہ نظر آئی گی وہ عمران خان ہے چاہے وہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن، کبھی عدلیہ، فوج سے لڑئی ہوگی۔ اس دوران سینئر قانون عارف چوہدری نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی جماعت ملک مخالف سرگرمیوں کے ساتھ دہشت گردی میں ملوث ہو تو اس پر پابندی لگانے کے لئے معاملہ سپریم کورٹ جائے گا جہاں اس کا جائزپ لیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
نیشنل عوامی پارٹی (اے این پی) کے سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ پرویزالہی کے ساتھ جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے ان کو بھی خود ہی گرفتاری دینا چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے جو پارٹی بنائی اس نے مُلک کا بیڑہ غرق کردیا ہے ان کا ہر ایک فرد جیل میں جاتا ہے اوردوسرے دن آکر پارٹی چھوڑ دیتا ہے۔

Leave a reply