مزید دیکھیں

مقبول

کوہاٹ ،مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید

کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب نامعلوم مسلح...

گورنر خیبر پختونخوا کا دورہ صوابی، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سے کی تعزیت

صوابی: گورنر خیبر پختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے جماعت...

اوچ شریف: سستا رمضان بازار نہ لگ سکا، عوام مہنگائی کے بھنور میں پھنس گئی

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) رمضان المبارک کے...

غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وفد قطر جائے گا

دوحہ: اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے...

اسپیکرعمران خان کی پاکستان ٹوٹنے،فوج کے حوالے سے بات پرکارروائی کیلئے خط لکھیں،ایاز صادق

اسپیکرعمران خان کی پاکستان ٹوٹنے،فوج کے حوالے سے بات پرکارروائی کیلئے خط لکھیں،ایاز صادق

ن لیگی رہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ملک میں پام آئل کی وافر مقدار یقینی بنانے کیلئے وزیرصنعت نے ملائیشیا کا دورہ کیا،یقینی بنایا جائے گا کہ کسانوں تک بروقت کھاد پہنچے،

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ صدر نے احتساب ایکٹ بغیر دستخط واپس بھیج دیا ہے،صدر عارف علوی کے اس اقدام کو اچھی نظر سے دیکھا نہیں جاسکتا، الیکشن ترامیمی بل بھی صدر نے بغیر دستخط واپس بھیج دیا، الیکشن کمیشن اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے الیکشن بل تیار کیا گیا موجودہ چیف الیکشن کمشنر بھی عمران خان نے لگایا تھا، عمران خان نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے آئین کو داؤ پر لگایا،عمران خان اداروں کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں عمران خان کی مرضی سے ملک نہیں چل سکتا،صدر مملکت کسی ایک پارٹی کے صدر نہیں ہیں، صدر مملکت کو ایک پارٹی سے ڈکٹیشن نہیں لینی چاہیے اپنی کرسی کی خاطر عمران خان نے پارلیمان کی دھجیاں بکھیریں،صدر نے پہلی مرتبہ بھی الیکشن بل واپس بھیجا، دوبارہ پھر ایسا کیا، یہ ہماری کنپٹی پر پستول رکھ کر الیکشن نہیں چھین سکتے،کل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ یہ ایکٹ نوٹیفائی کردے گا،صدر عارف علوی کا طریقہ کار درست نہیں، یہ آئین پاکستان سے اس طرح کھیلنے کی کوشش نہ کریں، اسپیکر عمران خان کی پاکستان ٹوٹنے ،فوج کے حوالے سے بات پر کارروائی کیلئے خط لکھیں،جس پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایاز صادق صاحب اب آئینی طریقہ یہی ہے جو آپ بتا رہے ہیں،

ن لیگی رہنما طلال چودھری کا کہنا تھا کہ کل عمران خان نے ناکام احتجاج کی ہیٹرک مکمل کی،کل کسی کو نہیں روکا ، پولیس نے کوئی کارروائی بھی نہیں کی،انقلاب اتنے لوگ اکٹھے کرنے سے نہیں آتا،عمران خان نے اپنی گھر والی کے نام پر درجنوں کمپنیاں بنائیں،کسی کمپنی کی ڈائریکٹر فرح گوگی ،کسی کی پنکی باجی ہے،جس دن عمران خان کی چوری پکڑی جائے اس دن انقلاب آجاتا ہے عمران خان کا انقلاب آنسو گیس،لاٹھی چارج سے ڈرتا ہے، عمران خان کی احتجاج کی تینوں کالز بری طرح ناکام ہوئیں،

پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan