لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس پر حملے سمیت چھ مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں آٹھ اگست تک توسیع کر دی ہے جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج نے جناح ہاؤس حملہ سمیت 6 مقدمات کے کیس کی سماعت کی ہے۔

وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور شادمان پولیس اسٹیشن پر حملے کے الزام میں بھی مقدمات درج ہیں، جبکہ عدالت نے ظل شاہ قتل اور ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے

دوسری طرف انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے شاہ محمود قریشی کی تینوں مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع کردی ہے جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت میں وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی جناح ہاؤس اورعسکری ٹاور سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع

ڈیوٹی جج نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔شاہ محمود قریشی کیخلاف تھانہ سرور روڑ، گلبرگ اور ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء و سابق وزیر خارجہ اسد عمر بھی عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عبوری ضمانت پر دلائل طلب کر تے ہوئے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی۔ علاوہ ازیں یاد رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء کو جناح ہاؤس اور گلبرگ عسکری ٹاور حملہ کیس سمیت چھ مقدمات میں نامزد کر رکھا ہے۔

جبکہ سابق وزیر خارجہ پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے آفس اور گلبرگ میں کینٹینر جلانے کا الزام ہے۔ دوسری طرف عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں لاہور کی انسدادہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت میں آٹھ اگست تک توسیع کر دی۔

اس کیس کی سماعت بھی انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کی، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔ گلبرگ پولیس نے اسد عمر کو عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث کر رکھا ہے۔

Shares: