لاہور ہائیکورٹ، چیئرمین تحریک انصاف کی راولپنڈی کے مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت ہوئی،
عمران خان کی 9 مئی کے بعد راولپنڈی میں درج ہونے والے مقدمہ میں حفاظتی ضمانت لاہور ہائی کورٹ سے 2 ہفتوں کے لیے منظورکر لی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیئے، وکیل عمران خان نے کہا کہ عدالت کو اس نقطے پر قائل کرنے کی کوشش کروں گا،حالات پہلے سے بھی زیادہ مختلف ہوگئے ہیں،ماتحت عدالتوں میں سکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش نہیں، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سکیورٹی اچھی وہاں پیش ہوتے ہیں،
رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کر دیا،کہا درخواست ناقابل سماعت ہے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی ،چیئرمین تحریک انصاف نے بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے درخواست دائر کی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو راولپنڈی کے مقدمہ میں ملزم نامزد کر دیا گیا ہے،چیئرمین تحریک انصاف کو نو مئی ہنگامہ آرائی کیس میں نامزد کیا گیا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی پر اعانت جرم کا الزام لگایا گیا ہے،چیئرمین تحریک انصاف پر روزانہ کی بنیاد پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں،مقدمہ کی تحقیقات میں پیش ہونا چاہتے ہیں،خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گی،عدالت شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت منظور کرئے،
توشہ خانہ کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
توشہ خانہ کیس: بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی اور کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی عدم دستیابی کی بنا پر سماعت نہیں ہوسکی، عدالت سے درخواست ہے کہ انصاف کی بنیاد پر ایک اور موقع دیا جائے، الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی مخالفت کی اور کہا کہ کیس کا گواہ اپنا کورس چھوڑ کر اسلام آباد میں موجود ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی،
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے
شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں