وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں عالم اسلام کی ترجمانی کی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے لاہور میں اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسی لاکھ مسافر کا اضافہ ہوا، ٹرینیں لیٹ ہونے کے باوجود یہ ریکارڈ ہے، ایم ایل ون میں نے شروع کیا تھا اور یہ ٹرینیں لیٹ ہونے کا حل ہے،
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
شیخ رشید نے مزید کہا کہ یکجہتی کشمیر جلسے کے لئے سیالکوٹ جا رہا ہوں، جس طرح عمران خان کے ساتھ طیب اردگان، مہاتیرنے کشمیر پر بات کی یہ تاریخ کا حصہ ہے.امریکہ سپرپاورہے وہ وکٹ کے دونوں سائیڈ کھیلتے ہیں بھارت کو پاکستان اور چین کے خلاف امریکہ کی ضرورت ہے ،ترکی سمیت دیگر دوست ممالک نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موَقف کی تائید کی
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ وزیراعظم عمران خان چین کا دورہ کریں گے ،وزیراعظم عمران خان ایم ایل ون سے متعلق اہم فیصلہ کریں گے،اپوزیشن کی زبان پر صرف ایم ایل ون بند ہونے کی باتیں ہیں
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان