توشہ خانہ کیس، ضابطہ فوجداری کے تحت 342 کا سوالنامہ تیار

وکیل گوہر علی خان کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر
tosha imran

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی

اس موقع پرجج ہمایوں دلاور کی عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران صرف متعلقہ افراد کو ہی کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی ،جج ہمایوں دلاور کی عدالت کے باہر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،

توشہ خانہ کیس کی سماعت ہمایوں دلاور کی عدالت میں شروع ہوئی، الیکشن کمیشن ، پی ٹی آئی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے،پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ کیس پیر کے لیے رکھ لیں تو چیئرمین صاحب آجائیں گے ۔پیر کو احتساب عدالت میں بھی ایک کیس زیر سماعت ہے

وکیل گوہر علی خان کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائرکر دی گئی، وکیل نے چیرمین پی ٹی آئی کی استثنا کی درخواست دائر کردی ،وکیل گوہرعلی خان نے کہا کہ خواجہ حارث کی سپریم کورٹ اور احتساب عدالت میں مصروفیات ہیں، جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ کیا سپریم کورٹ سے اسٹے ہوا ہے؟ وکیل الیکشن کمیشن سعد حسن نے کہا کہ اسٹے نہیں ہوا، درخواست مسترد کی ہے،چیرمین پی ٹی آئی کی کل والی استثنا کی درخواست ہی دوبارہ دائر کی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس کی اپیل پر کوئی اسٹے تاحال نہیں دیا،ٹرائل کو روکنے کا کوئی جواز نہیں، ٹرائل کو آگے بڑھایا جائے،سپریم کورٹ کو ایک روز اسٹے دینے کی بھی استدعا کی گئی،سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ٹرائل کورٹ کی سماعت کو روکا نہیں جا سکتا، وکیل گوہرعلی خان نے سوالات خود لینے کی استدعا کردی ،گوہرعلی خان نے سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا کردی اور کہا کہ پیر تک معاملات حل ہو جائیں گے، خواجہ حارث بھی آجائیں گے

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

الیکشن کمیشن کے وکلاء نے درخواست استثنا اور سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی مخالفت کردی ،وکیل الیکشن کمیشن سعد حسن نے کہا کہ بوتل پھینکنے کی بنیاد پر استثنا نہیں دی جانی چاہیے، وکیل گوہرعلی خان نے کہا کہ ایک دن کی بات ہے، اگے محرم کی چھٹیاں ہیں، سماعت ملتوی کردیں، جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پھر دو بجے تک چیرمین پی ٹی آئی کو عدالت طلب کرلیتے ہیں، وکیل گوہرعلی خان نے کہا کہ میں پھر خواجہ حارث سے مشورہ کرلیتا ہوں کہ سوالنامہ کون وصول کرے گا، عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت میں 1 بجے تک وقفہ کردیا

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہوئی، الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ،سعد حسن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی گوہر عدالت میں پیش ہوئے، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ملزم کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس کے خلاف کیس ہے،یہ کیس پہلے بھی چلا اب بھی چل رہا ہے اور پتہ نہیں کتنے فورم پر چلے گا ،ملزم کا یہ کہنا کہ اسے پتہ ہی نہیں کہ الزام کیا ہے

عدالت کی جانب سے ضابطہ فوجداری کے تحت 342 کا سوالنامہ تیار کر لیا گیا ،فریقین کی جانب سے سیکشن 342 کا سوالنامہ کا جائزہ بھی لے لیا گیا ،عدالت نے ضابطہ فوجداری کے تحت 342 کے بیان کیلئے سوالنامہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو فراہم کردیا گیا ،عدالت نے 35سوالوں پر مشتمل 342 کا سوالنامہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی گوہر کو فراہم کیا گیا ،عدالت نے ضابطہ فوجداری کے تحت 342 کے سوالنامہ کی رسیونگ بھی لی جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر انتظار پنجوتھا ہوتے تو ہم ہرگز سوالنامہ نہیں دیتے،

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج کی حاضری سے استثی کی درخواست منظور کر لی ،جج ہمایوں دلاور نے امجد پرویز سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ امجد پرویز صاحب اور خواجہ حارث صاحب آپ دونوں باتیں جلدی بھول جاتے ہیں،،وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے کہا کہ ہمارا خواجہ حارث سے کیا مقابلہ خواجہ صاحب بہت سینئر ہیں ،عدالت نے وکیل علی گوہر کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کل کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی،بیرسٹر گوہر نے کیس کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے کہا کہ کل چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری کی صورت میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جائیں گے،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل ذاتی حیثیت میں بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کر لیا ،عدالت نے کیس کی سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کردی

واضح رہے کہ توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کے لئے سپریم کورٹ عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو نمٹا دیا ، جسٹس یحیٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی کہنا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے کہیں، سماعت سے قبل چیئرمین پی ٹی کی موجودگی میں کمرہ عدالت کے باہر شور شرابا ہوا، جس پر بینچ کے سربراہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالتی احترام برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ باہر سے شور شرابا ختم کرائیں ورنہ ہم کیس نہیں سنیں گے ،عدالتی احترام کو مدنظر رکھیں ،شور کے سبب بینچ کچھ دیر کیلئے آٹھ کر چلا گیا

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

Comments are closed.