مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ثبوت ہے کہ عمران نیازی کے نئے پاکستان میں صرف کرپشن ہوئی۔
باغی ٹی وی : قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر غور کرنا ہوگا کہ ایک نااہل، نالائق اور کرپٹ شخص ملک و قوم کے لئے کتنا خطرناک ثابت ہوتا ہے، غیرملکی ادارے کی یہ رپورٹ نظام بیٹھ جانے کا اعلان ہے، اور ثبوت ہے کہ عمران نیازی کے نئے پاکستان میں صرف کرپشن ہوئی عمران نیازی نے کرپشن میں 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے-
وزیراعظم صاحب، ہم گھبرا لیں،لوگوں کی جانیں بچانیوالے طبی عملہ کی دہائی
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کرپشن میں انہیں پیچھے چھوڑ گئے جن کے خلاف سیاست میں آنے کا دعویٰ کیا تھا، وہ پاکستان اور پاکستانیوں کے لئے خطرناک نہیں بلکہ مہلک ترین ثابت ہوئے، وہ اس سے زیادہ اور کیا خطرناک ہوں گے کہ 16 درجے کرپشن بڑھ گئی، معیشت تباہ، مہنگائی اور بے روزگاری آسمان پر پہنچ چکی ہے، عمران نیازی کو اب بھی ملک یا اس کے نام کی نہیں، اپنے جھوٹے امیج کوبچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے، ان کی سوچ پر افسوس ہے۔
کیوں نہ اپنے ملک کے لیے لڑوں، وزیراعظم
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رپورٹ ہمیں قومی سطح پر اصلاح احوال کی دعوت فکر دے رہی ہے، اسے چھپانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، رپورٹ جھٹلانے کے بجائے گریباں میں جھانکنا اور خود احتسابی درکار ہے، ہمیں ان عوامل، محرکات اور مضمرات پر غور کرنا چاہئے جس سے یہ رپورٹ مرتب ہوئی ہے،مجموعی طور پر پاکستان کرپشن انڈیکس میں 23 پوائنٹس گرا ہے جس سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری اور کاروباری ماحول کو شدید نقصان پہنچے گا۔
مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عثمان بزدار کی کارکردگی میں نمبر ون نہیں ”دو نمبری “میں نمبر ون ہیں دنیا کا کرپٹ ترین شخص کا”چابی والے کھلونے“ وزیراعلیٰ کو نمبر ون کہنا باعث حیرت نہیں ایک بڑا کرپٹ اور نالائق چھوٹے کرپٹ اور نالائق کی تعریفیں کر رہا ہے چینی مافیا،گندم مافیا،رنگ روڈ مافیا اور فرنٹ مین مافیا کی پشت پناہی کرنے والا شخص ہی اس لسٹ میں نمبر ون ہو سکتا ہے بزدار صاحب،پنجاب کے ہسپتالوں میں مفت ادویات اور مفت ٹیسٹوں کی سہولت بندکرکے کونسا نیا پاکستان بنارہے ہیں؟ عثمان بزدار نے پنجاب میں ہیلتھ سسٹم کا بیڑا غرق کردیا ہے شہبازشریف دور میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں شہریوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات مہیا تھیں شہبازشریف نے میو ہسپتال،جناح ہسپتال،سروسز اور جنرل ہسپتال کےلئے اربوں روپے کی جدید مشینری خریدی ،آج انہیں ہسپتالوں میں وہ مشینری عرصہ دراز سے خراب پڑی ہیں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات ہی موجود نہیں تو ہیلتھ کارڈ کے عوام تعویذ بناکے گلے میں ڈالے گی؟ عثمان بزدار چار سالوں سے پنجاب میں 9نئے ہسپتال بنانے کے جھوٹے وعدے کررہے ہیں یہ 9ہسپتال شاید تونسہ اور بنی گالہ میں بن رہے ہیں ؟
واضح رہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ سامنے آنے پر اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا وزیراعظم سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
فی الحال کسی پلیئر نے پاکستان کے ٹور سے انکار نہیں کیا،جلد اسکواڈ کا اعلان کریں گے، آسٹریلوی…
قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ حکومت کےخلاف چارج شیٹ ہے۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کردیے گئے ہیں پاکستان دنیا کے 40کرپٹ ترین ممالک میں شامل ہو گیا ہے پاکستان مہنگائی کے حوالے سے دنیامیں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔ پاکستان میں کرپشن بڑھنے کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو فوری مستعفی ہو جانا چاہیے۔
شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، اسمبلی میں قرارداد جمع
خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاریکی تھی، جس میں پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16درجے اوپر چلا گیا ہے ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کے مطابق پاکستان 180ممالک میں سے 140 ویں نمبر پر آگیا ہے، کرپشن پرسیپشن انڈیکس اسکورکا کم ہونا بدعنوانی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے2021 میں پاکستان کا اسکور 28 رہا، 2020 میں 31 جبکہ 2019 میں اسکور 32 تھا ، پی ٹی آئی کے تین سالہ دور حکومت میں چاردرجےتنزلی ہوچکی کرپشن کی عالمی درجہ بندی کرنے والے ادارے کی رپورٹ میں لکھا گیا کہ پاکستان میں حکومتی دعووں کے برعکس کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھی ہے۔
غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ اسٹیٹ بینک حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہو گا ،گورنر اسٹیٹ…
جس کے بعد فاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی پاکستان میں کرپشن کے حوالے سے حالیہ رپورٹ پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا وزیراعظم عمران خان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سب سے زیاد اقدامات کیےوزیراعظم نے کابینہ اراکین کو کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ اقدامات کیے، کرپشن کرنے والے مقدمات کا سامنا کرنے کی بجائے ملک سے باہر بیٹھے ہوئے ہیں کرپشن کرنے والے مقدمات میں غیر ضروری التوا کے بہانے بنا رہے ہیں، حکومت نے کرپشن کے زیر التوا کیس جلد نمٹانے کے لیے عدالتوں میں مؤثر پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔