جوتوں پر بھارتی ترنگا، ایمیزون کیخلاف بھارت میں مقدمہ درج

0
83
جوتوں پر بھارتی ترنگا، امیزون کیخلاف بھارت میں مقدمہ درج

جوتوں پر بھارتی ترنگا، ایمیزون کیخلاف بھارت میں مقدمہ درج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آن لائن کمپنی ایمیزون نے بھارتی ترنگے کو جوتوں پرچھاپ دیا

بھارتی ترنگے کو جوتوں پر چھاپنے سے بھارت میں اشتعال پایا جاتا ہے ،ہندو انتہا پسندوں نے ایمیزون کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، مدھیہ پردیش میں ایمیزون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ایمیزون پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ کمپنی نے جوتوں پر بھارتی ترنگا پرنٹ کیا ہے،اس حوالہ سے مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کا کہنا تھا کہ امیزون کی جانب سے بھارتی ترنگے کا استعمال جوتوں پر ناقابل برداشت ہے، میرے علم میں یہ بات آئی ہے ہم کاروائی کریں گے، کمپنی کے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے،میں نے ہدایات دے دی ہیں .یہ قومی پرچم ایکٹ کی خلاف ورزی ہے جو ہمارے لئے تکلیف دہ ہے، بھارت کی بے عزتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق مدھیہ پردیش پولیس نے ایمیزون کے شاپنگ پلیٹ فارم پر بھارتی ترنگے کے تھیم والے جوتے، ٹی شرٹس اور فیشن کے دیگر لوازمات فروخت کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ قومی عزت کی توہین کی روک تھام ایکٹ 1971 کے سیکشن 2 اور آئی پی سی کی دفعہ 505 (2) کے تحت درج کیا گیا ہے

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمیزون نے بھارت میں مختلف اشیا کی فروخت کے لئے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر بھارتی ترنگا پرنٹ کیا ہے، ایمیزون نے ٹی شرٹس، مگ، فیس ماسک سمیت کئی چیزوں پر ترنگا پرنٹ کروایا وہیں جوتوں پر بھی بھارتی ترنگا پرنٹ کروا دیا جس پر بھارت میں انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان

کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب

مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

برہان وانی کی چوتھی برسی، مقبوضہ کشمیر میں حریت کی اپیل پر مکمل ہڑتال

Leave a reply