مینڈیٹ چوری کر کے خاتون وزیر اعلی بن رہی اسکو سلامی دی گئی،عمران ریاض

عمران ریاض کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جیل بھجوا دیا گیا
0
220
Imran Riaz

صحافی عمران ریاض کو عدالت پیش کر دیا گیا

عمران ریاض خان کو ضلع کچہری پیش کردیا گیا،عمران ریاض کی گرفتاری اینٹی کرپشن نے ڈالی ہے،عمران ریاض اور انکے والد پر تھرابی جھیل کا ٹھیکہ اونے پونے داموں لینے کا الزام ہے،عمران ریاض کو جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کے روبرو پیش کیا گیا،عمران ریاض کو ہتھکڑی لگا کر عدالت پیش کیا گیا، اینٹی کرپشن حکام نے عمران ریاض کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،

عمران ریاض نے 1 گھنٹہ عدالت کے روبرو دلائل دئیے،اور کہا کہ جس ٹھیکے کا کہہ رہے ہیں کہ اونے پونے داموں لیا جھوٹ بول رہے ہیں، تھرابی جھیل کا گزشتہ ٹھیکہ 1 کروڑ 10 لاکھ کا تھا، ہم نے یہ ٹھیکہ 4 کروڑ سے زائد کا لیا،اینٹی کرپشن حکام میرے ایک سوال کا جواب نہیں دے سکے ہیں، یہ لوگ میرے گھر آئے میں نے خود گرفتاری دی، میں نے انہیں کہا کہ میرے گھر میں داخل نہیں ہونا، انہوں نے مجھے گاڑی میں بٹھایا پھر گھر میں داخل ہوئے،15 منٹ تک یہ میرے گھر کی تلاشی لیتے رہے ہیں، میں نے کچھ عرصہ قبل ایک زمین خریدی،،مجھے پراپرٹی ڈیلر نے بتایا کہ 13 کنال زمین اضافی آگئی ہے، ڈیلر نے بتایا کہ چالاکی سے ہم نے آپ کے نام کروا دی، میں نے کہا کہ میں 13 کنال کے لیے اپنی 2 گز زمین خراب نہیں کر سکتا، میں جیسے ہی واپس آیا میں نے کہا کہ 13 کنال اراضی جس کی ہے اسے ڈھونڈو، پتہ چلا کہ وہ شخص فوت ہوگیا، میں نے اسکے بیٹے سے رابطہ کیا،میں نے کہا آپکا ایک ایک پائی آپکو ملے گی،مجھ سے ڈیلر لڑتا رہا ہے کہ جب آپ کے نام پر زمین ہوچکی تو آپ کیوں رقم دے رہے ہیں مجھے ڈیلر کہتا ہے تم کسی اور دنیا کہ ہو، کون واپس کرتا ہے،مجھ پر جو الزام لگایا۔اسکا دس فیصد نہیں بنتا، میں چینل سے جو کمایا، اس پر 20 لاکھ تک انکم ٹیکس دیا،میں نے ہمیشہ کہا کہ میں پورا ٹیکس دیا،، جب بھی کوئی زمین خریدی پٹواری کو کہا پوری قیمت لگاؤ،میرا صرف سورس آف انکم ہے، جو چینل مجھے تنخواہیں دیتے ہیں وہ الگ ہے،میں نے وہاں جنگل لگایا ہے، 10 ہزار درخت لگائے، میں وہاں گاؤں کے لوگوں کو درخت تحفے میں دئیے،یہ مجھے ایک دیوار بتا دیں خلاف قانون بنی ہے تو خود ہتھوڑے سے جاکر گراؤں گا،میں نے 2 سال میں 25 مقدمے لڑے لیکن میری آنکھوں میں نمی نہیں آئی،میں صرف اللہ اور اس کرسی کے بھروسے ہوں،مجھ پر جو مقدمے بنائے گئے ان پر سزائے موت ہوتی ہے، میرے خلاف تو عثمان بزدار اور پرویز الہی خلاف تھا،آج میں کچھ ڈاون دیکھائی دے رہا ہوں، انہوں نے میرے والد پر الزمات لگائے ہیں، جن کی گواہی پورا شہر دیتا ہے،آج ایک مینڈیٹ چوری کر کے خاتون وزیر اعلی بن رہی ہے، یہ ایک سلامی دی ہےانہوں نے، انہوں نے میرے باپ کرپٹ کہا ہےمیرے دل کو یہ بات لگی ہے،

عمران ریاض خان کے وکیل نے کہا کہ اینٹی کرپشن حکام کی گرفتاری آئین اور قانون کے برعکس ہے،عمران ریاض کو کوئی نوٹس نہیں دیا گیا، سپریم کورٹ کی ججمنٹس موجود ہیں بغیر نوٹس کے گرفتار نہیں کیا جا سکتا ہے،یہ کیس واضح طور پر ڈسچارج کرنے کا ہے،جس انکوئری میں عمران ریاض کو گرفتار کیا گیا ہے اس انکوئری میں آخری مرتبہ 2022 میں انہیں بلایا گیا تھا اس کی بعد سے کبھی طلب نہیں کیا گیا اور نا ہی انکوئری آگے بڑھی ،مگر کل رات اچانک بغیر کسی نوٹس لے گرفتاری کے لیے پہنچ گئے ،عمران ریاض خان کو ثمن ایف آئی اے نے کیا اور گرفتاری اینٹی کرپشن والوں نے آکر کرلیا،عمران ریاض اور انکے والد کے پاس بتایا جائے کون سا سرکاری عہدہ ہے جس پر انہیں اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا،یہ جاتی عمرہ کیوں نہیں جاتے وہاں جاتے اینٹی کرپشن کے پاؤں کیوں جلتے ہیں،عمران ریاض نے بتایا کہ کرپشن کیا ہے، مریم نواز نے کہا کرپشن میری ریڈ لائن ہے، عمران ریاض نے حقائق کے ساتھ بتایا، کیا اس وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے،

ایڈوکیٹ رانا معروف نے کہا کہ یہ صرف یہ بتا دیں کہ اس مقدمہ میں کس دائرہ اختیار کے ساتھ گرفتار کیا ہے،اینٹی کرپشن حکام نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے عمران ریاض خان کو گرفتار کیا، انہوں نے لکھا کہ ریاض خان نے عمران ریاض اور عثمان ریاض کے ساتھ ملکر مبینہ ٹھیکہ لیا، یہ دیکھائیں کہاں معاونت کی دفعات لگی ہوئی ہیں، انہوں نے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا ہے،، عدالت ڈسچارج کرنے کا حکم دے،2022 میں عمران ریاض کو انہوں نے بلایا،2021 میں مقدمہ درج ہوا، یہ صرف یہ بتا دیں کہ ابتک انہوں نے تحقیقات کیا کی ہیں، عمران ریاض پیش ہوئے اور اسکے بعد انہیں کلئیر قرار دے دیا گیا، ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ عدالت کے روبرو تمام دستاویزات دیکھانے کےلیے تیار ہیں، انکم ٹیکس سمیت تمام دستاویزات دینے کےلیے تیار ہیں،7 سال سے چکوال کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے،، کوئی بے ضابطگی نہیں تھی اچانک جاتی عمراہ سے یہ بے ضابطگی نکال لائے ہیں،عمران ریاض کی گواہی دینے کےلیے کمرہ عدالت میں تمام افراد گواہی دینے کےلیے تیار ہے، عمران ریاض کسی کا ایک روپیہ دینے کا بھی روادار نہیں ہے،

عمران ریاض خان کو جوڈیشل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی

واضح رہے کہ گزشتہ شب عمران ریاض خان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، عمران ریاض کو نوٹس ایف آئی اےنے جاری کئے تھے تاہم انہیں اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا تھا،

قبل ازیں ایف آئی اے نے عمران ریاض کی طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا تھاوفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عدلیہ مخالف مہم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر یوٹیوبرز عمران ریاض خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایجنسی کی جانب سے باضابطہ نوٹس جاری ہونے کے بعد عمران ریاض کو کو 23 فروری کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔عمران ریاض خان کو لاہور میں ایف آئی اے کے دفتر بلایا گیا تھا،جبکہ اسد طور کو اسلام آباد میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونا ضروری ہے۔ ایف آئی اے کی کارروائی عدلیہ کی سالمیت اور آزادی کے لیے نقصان دہ سمجھی جانے والی سرگرمیوں میں ان کی مبینہ شرکت کے جواب میں آئی ہے۔عمران ریاض اور اسد طور، جو ممتاز یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا پر اثر انداز ہیں، دونوں کو باضابطہ نوٹس بھیجے گئے ہیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ حکام اس معاملے کو جس سنجیدگی کے ساتھ دیکھتے ہیں۔

تکلیف زیادہ تب ہوتی ہے جب کوئی اپنا مارتا ہے،صحافی عمران ریاض

آئی جی پنجاب کے بیان کی تعریف پر توہین آئی جی کا مقدمہ بنا دیا،وکیل عمران ریاض

بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

عمران ریاض خان کی رہائی کیسے ہوئی؟ پنکی کے سابق شوہر کی گرفتاری

بولنے میں دشواری،وزن کم،عمران ریاض کو کیا ہوا؟

عمران ریاض خان پر ایک اور مقدمہ درج

عمران ریاض کا پتا چل گیا۔ جان کو خطرہ ،عمران خان پر کڑا وار ،سیاست دفن

وزارت دفاع کے نمائندے کا کہنا تھا عمران ریاض کی بازیابی کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔

Leave a reply