عمران خان یہ کام نہیں کر سکتا،ادارے وزیراعظم کا حکم مت مانیں، مریم نواز

0
46

عمران خان یہ کام نہیں کر سکتا،ادارے وزیراعظم کا حکم مت مانیں، مریم نواز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکمت عملی کا فیصلہ میٹنگ کے بعد ہوگا،

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب عوام جاگ اٹھتی ہے تو الزامات کارگر ثابت نہیں ہوتے، اگر آپ کو پی ڈی ایم کے جلسے سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا تو ایک مہینہ پہلے الیکشن کیوں اناؤنس کئے، پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا،انکو سمجھ آ گئی ہے کہ حکومت کے پاس کچھ نہیں بچا، جو بی ہتھکنڈے اپنا لیں اب انہیں جلدی گھر جانا پڑے گا،ووٹ کو عزت اب ملے کر رہے گی سیلکٹڈ نظام زمین بوس ہو گا ،سینیٹ الیکشن کے بارے میں فیصلے سے جاتی حکومت کو دوام نہیں ملے گا،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پہلے قومی اداروں کو تباہ کیا، پاکستان کے قومی اداروں کو سیاست میں گھسیٹتے رہے اور اپنے لئے استعمال کرتے رہے، بشیر میمن نے کیا گواہی دی تھی کہ وزیراعظم ہاوس میں بلا کر دھمکا رہے تھے، خفیہ ایجنسیز کا کام بھی خود ہی کرنا شروع کر دیتے ہیں، اب الیکشن کمیشن کے چیئرمین بھی خود ہی بن بیٹھے ہیں، الیکشن ،الیکشن کمیشن نے اناؤنس کرنا ہے، وزیراعظم یہ کام نہیں کر سکتا، پھر ایک ماہ پہلے الیکشن کروانے کا اعلان کس حیثیت سے کیا، کیا آئین کو نہیں دیکھا، مشیران کی فوج نے نہیں بتایا کہ الیکشن الیکشن کمیشن کا کام ہے،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ترمیم نہیں کرسکتا ،صرف قانون کی تشریح کرسکتا ہے .آئینی ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے ،جب آپ کو اپنی حکومت جاتی نظر آرہی تو آپ کو شو آف ہینڈ یاد آ گیا؟ . آپ چاہتے ہیں کہ من پسند انتخاب کا طریقہ کا ر یاد آ گیا، یہ پارلیمنٹ کا کام ہے، سپریم کورٹ میں کیوں جا رہے ہیں،اپوزیشن کو ناکام بنانے کے لئے عدم اعتماد کی تحریک میں ایسا کیوں نہیں کیا گیا، خفیہ رائے شماری کا فائدہ اٹھایا گیا، اور آج جب آپ کو لگتا ہے کہ اراکین اپنے ان پر اعتماد نہیں اس لئے شو آف ہینڈ یاد آ گیا ، اسکے لئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے، پھر ہو گا، آرڈیننس کے ذریعے نہیں کر سکتے، یہ پارلیمنٹ کا کام ہے ،سینیٹ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، 11 مارچ کے بعدسینیٹرزنے حلف اٹھانا تھا،میں شو آف ہینڈ ز کے خلاف نہیں ہوں ،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کو ہم نے چیلنج کیا تھا، تب آپ کو شو آف ہینڈ یاد نہیں آیا؟

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کا کام بھی خود ہی سنبھال لیا،پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہم بہت کچھ طے کریں گے، پاکستان کے آئین کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دیں گے،قوم ای سی پر نظر لگا کر بیٹھی ہے اگر وہ غیر آئینی اقدامات کو مانتے ہیں تو صحیح نہیں ہو گا، ای سی پی قومی ادارہ ہے کسی کا ذاتی نہیں، قانون کے مطابق اس کو فیصلے کرنے چاہئے،الیکشن کمیشن وزیراعظم کے احکامات جو غیر آئینی ہیں کو ماننے سے انکار کرے

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کو غیر معینہ مدت کے لئے توسیع دی گئی ہے، جعلی حکومت کا ادارے پر دباؤ ہے تا کہ من پسند فیصلے لئے جائیں، ای سی پی کو اپنی ذمہ داریوں کو پہچاننا ہو گا ،قوم کی نظریں آپ پر ہیں

پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا

جب مریم نواز کو کارکن نے ہاتھ لگایا تو کیا ہوا…؟

عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی

میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے سپیکر کو پیش کریں،اہم شخصیت کا مشورہ

بات کرنی ہے تو عمران خان خود مریم اور بلاول کو فون کریں، اپوزیشن کی اہم شخصیت کا مشورہ

مینار پاکستان جلسہ ٰمیں ناکامی کے بعد مریم نے سب کو بلا لیا، اجلاس جاری

مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان،فردوس عاشق نے کیا بڑا اعلان،اپوزیشن پریشان

پی ڈی ایم جلسہ ،عوام کی عدم شرکت کے بعد اخبارات نے بھی "آئینہ” دکھا دیا

مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج

Leave a reply