دبئی پولیس کا عدم شواہد پر عمران کے وکیل کا جیو کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کرنے سے انکار
دی نیوز میں شائع مرتضی علی شاہ اور سبط عارف کی رپورٹ کے مطابق دبئی حکام نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل کے ذریعے مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ درج کرنے کی کوشش سے انکار کر دیا ہے. خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ سال دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ انہوں نے دبئی میں اپنے وکیل حسن اسلم کو ہدایت کی ہے کہ وہ جیو نیوز، اس کے اینکر شاہ زیب خانزادہ اور دبئی میں مقیم بزنس مین عمر فاروق ظہور کے خلاف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہتک عزت کا مقدمہ اور فوجداری کارروائی دائر کریں۔
— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) March 21, 2023
دی نیوز نے باوثوق ذرائع سے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تصدیق کی ہے کہ حسن اسلم شاد نے اس سال کے شروع میں عمران خان کے اعلان کے مطابق مقدمہ درج کرنے کے لیے برشہ تھانے سے رابطہ کیا تھا لیکن دبئی پولیس نے شواہد کی کمی اور وکیل کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے قوانین کے تحت کیس کی میرٹ قائم کرنے میں ناکامی کی وجہ سے درخواست پر غور کرنے سے انکار کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
دی نیوز اور جیو نے اپنی خبر میں لکھا کہ انہوں نے حسن اسلم شاد کو اس خبر کے لیے اپ ڈیٹ اور ان کے موقف کے لیے کئی درخواستیں بھیجیں لیکن انھوں نے واٹس ایپ پر پیغامات پڑھنے کے باوجود ان کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔ متحدہ عرب امارات میں، ہتک عزت فوجداری قانون کے تحت آتی ہے، پاکستان اور برطانیہ سمیت بیشتر ممالک کی طرح سول قانون کے تحت نہیں۔








