گوجرہ میں مغلیہ خاندان کے ایک غیرمعروف شخص کوبینڈ باجے کے ساتھ دفنایا گیا۔

0
46

گوجرہ :گوجرہ میں مغلیہ خاندان کے ایک غیرمعروف شخص کوبینڈ باجے کے ساتھ دفنایا گیا۔،اطلاعات کے مطابق گوجرہ کے محلہ عبداللہ پور کا رہائشی ٹھیکیدار محمد سردار مغل اچانک ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گیا

ذرائع کے مطابق اس کی نماز جنازہ کبوتراں والے قبرستان میں ادا کرنے کے بعد اس کی میت کو پینسرہ روڑ بائی پاس پر اس کی ملکیتی جگہ پر لایا گیا تو وہاں پر بینڈ بجایا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور کرنسی نوٹوں کی ویلیں بھی کروائی گئیں۔

یہ گوجرہ میں اپنی نوعیت کی الگ تدفین تھی جس میں بینڈ بجایا گیا۔سردار مغل کے خاندانی زرائع کے مطابق اس کے پیر کے حکم کے مطابق میت کی تدفین بینڈ باجے کے ساتھ کی گئی ہے

Leave a reply