سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ محترمہ کی وفات پرآرمی چیف کی تعزیت

0
33

راولپنڈی: سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ محترمہ کی وفات پرآرمی چیف کی تعزیت کی ہے ، اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ محترمہ کی وفات پر بڑے افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پرویز مشرف کی والدہ کی وفات  پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کےدرجات بلندکرے۔

 

 

 

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مرحومہ کےلواحقین کیلئے صبرکی دعا کی۔

بیگم زرین مشرف 1920 میں لکھنؤ میں پیدا ہوئیں تھیں۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی والدہ  محترمہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں۔ ان کا شارجہ کے نجی ہسپتال میں علاج بھی چل رہا تھا جہاں وہ کچھ عرصہ زیر علاج بھی رہیں۔

پرویز مشرف کی والدہ پڑھی لکھی خاتون تھیں انہوں نے انگلش لٹریچر میں گریجویشن کیا تھا۔ ان کی نمازِ جنازہ دبئی میں ادا کیے جانے کا امکان ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

Leave a reply