ان ہاؤس تبدیلی، سراج الحق نے ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن جماعتیں ہوئی پریشان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ان ہائو س تبدیلی پر یقین نہیں رکھتی ۔اس کے نتیجے میں ایک بار پھر خرید وفروخت کا بازارگرم ہوگا اور چھانگا مانگا کی سیاست دوبارہ شروع ہوگی ۔ان ہائو س تبدیلی کے خلاف جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی ۔ ان ہائو س تبدیلی عوام اور عوامی ایجنڈے کے خلاف سازش ہوگی ۔جماعت اسلامی شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ عوام کو ووٹ کے صحیح استعمال کا موقع ملے ۔

‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

چین کی سلامتی کونسل میں کشمیر پر حمایت، اسد قیصر بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

پنڈی والو، ایسا نا اہل مسلط کیا جو اپنا گھر نہیں چلا سکتا،ملک کیا چلائے گا؟ سراج الحق

مرکز اسلامی پشاور میں ذمہ داران جماعت سے گفتگو اور غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیاتھا اور ان کے ادوار میں 31 ہزار ارب روپے قرض لیے گئے جب کہ موجودہ حکومت کے 18 ماہ میں گیارہ ہزار ارب روپے قرض لیے گئے ۔ملکی سیاست میں اب سابق حکمرانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ۔موجودہ حکومت نے بھی تبدیلی کا نعرہ لگایا لیکن تبدیلی کے بجائے عوام کی مشکلات میںاضافہ کیااور اب پی ٹی آئی کے اپنے کارکنان مایوس ہوکر بڑی تیزی کے ساتھ جماعت اسلامی میں شامل ہورہے ہیں ۔ تبدیلی لانے والے سو فیصد ناکام ہوچکے ہیں ، اداروں کو کمزور کردیا اور معیشت کے سارے اختیارات آئی ایم ایف کے حوالے کیے گئے اب وہ براہ راست مالیاتی اداروں کو کنڑول کر رہے ہیں ۔

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی کی عمدہ مثال تو یہ ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں18 مہینوں میں کوئی بھی قانون سازی نہیں کرسکی ، قومی اداروں کو بیچ کر ملک کو چلایا جارہا ہے ۔ موجودہ حکومت کرپٹ ترین حکومت بن چکی ہے جس میں جائز کام بھی بغیر رشوت کے نہیں ہورہا ہے ۔عوام کا حکومت پر سے اعتماد ختم ہوچکا ہے اس لیے وہ ٹیکس بھی نہیں دے رہے ہیں ۔

مہنگائی میں اضافہ ،حکومت کیا بہانے بنا رہی ہے؟ سراج الحق کی کڑی تنقید

Shares: