بھارت باز نہ آیا، نوجوت سنگھ سدھو کو کہاں روک لیا؟

0
41

بھارت باز نہ آیا، نوجوت سنگھ سدھو کو کہاں روک لیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سرکار سازشوں سے باز نہ آئی، کرتار پور راہداری کا افتتاح مودی سرکار کو ابھی تک ہضم نہیں ہو رہا، بھارتی حکومت نے نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان آنے کی اجازت مشکل سے دی اب واہگہ کے راستے پاکستان آنے سے روک دیا، مودی سرکار نے 5 روز کے ویزہ کے باوجود عین وقت پر اٹاری پر روک لیا۔

جس کے بعد نوجوت سنگھ سدھو کے استقبال کے لے واہگہ بارڈرپر موجود افراد واپس چلے گئے، جمعہ کے روز بھارتی حکام نے سدھو کو واہگہ سے اجازت کی یقین دہانی کروائی تھی، سدھو آج جب واہگہ بارڈر پہنچے تو بھارتی حکام نے انہیں روک لیا، نوجوت سدھو اب کرتار پور سے آئیں گے۔

نوجوت سنگھ کا  کہنا تھا کہ کروڑوں سکھ اپنی مقدس دھرتی کی زیارت کیلئےبیتاب ہیں ،باباگرونانک کے 550ویں جنم دن پر دربار صاحب کا افتتاح تاریخی موقع ہے ،اس عنایت پرحکومت پاکستان خصوصاً وزیراعظم کے شکرگزارہیں،

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو کو ویزا جاری کر دیا گیا ہے، امید ہے وہ تشریف لائیں گے، کرتارپور راہداری سے خطے کی تاریخ بدلے گی،

واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

وزیر اعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرینگے جبکہ 12 نومبر کو بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن منایا جائے گا،

کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

Leave a reply