انٹرنیٹ کی بندش کے حوالہ سے بھارت کا دنیا بھر میں پہلا نمبر ہے، بھارت میں انٹرنیٹ بند کرنے کا سلسلہ 2016 سے شروع ہوا تھا، بھارت کو انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے 1.9 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے،بھارت میں رواں چھ ماہ میں انٹرنیٹ منی پور اور پنجاب میں طویل عرصہ بند رہا ہے
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ لاس نے اپنی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں 118 ملین ڈالر کا نقصان ہوا،21 ہزار سے زائد نوکریاں چلی گئیں، حکومت اگر یہ کہتی ہے کہ نیٹ بند ہونے سے امن رہے گا تو یہ ممکن نہیں، غلط اطلاعات کی تشہیر وقتی رک جائے گی لیکن یہ معیشت کے لئے انتہائی خطرناک ہے، بھارتی حکومت اور مقامی ریاستی حکومتیں انٹرنیٹ کی بندش کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہیں، بھارت نے نیٹ بندش کے حوالہ سے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، بھارت میں 2021 میں 1157 گھنٹے انٹرنیٹ بند رہا، جس سے 582.8 ملین ڈالر کا نقصان ہوا تھا، 2021 میں 84 بار نیٹ بند کیا گیا تھا، نیٹ کی بندش کی وجہ احتجاجی مظاہرے، تشدد، الیکشن،اور امتحان قرار دیا جاتا ہے
جنوری 2022 میں جموں کشمیر میں 49 بار انٹرنیٹ بند کیا گیا ،راجھستان میں ایک سال میں 12 مرتبہ نیٹ بند کیا گیا، مغربی بنگال میں سات بار نیٹ بند کیا گیا،
2021 میں پوری دنیا میں مجموعی طور پر 30000 گھنٹے انٹرنیٹ بند ہوا تھا جس سے 5.45 بلین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ جن ممالک کو اس شٹ ڈاؤن سے سب سے زیادہ نقصان ہوا، اس لسٹ میں بھارت تیسرے نمبر پر تھا۔ بھارت میں 2021 میں 1157 گھنٹے انٹرنیٹ بند رہا، نئی دہلی میں بھی کسان تحریک کے دوران طویل انٹرنیٹ بند رہا تھا،
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف