بھارت میں کرونا کے 56 مریض ہوگئے، ایران سے کتنے بھارتیوں کو لایا گیا واپس؟

0
33

بھارت میں کرونا کے 56 مریض ہوگئے، ایران سے کتنے بھارتیوں کو لایا گیا واپس؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرلا میں 9 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 56 ہو گئی ہے.

دوسری جانب ایران سے 58 بھارتیوں کو واپس لایا گیا ہے جن میں‌ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،بھارتی فضائیہ کا جہاز غازی آباد کے ایئر پورٹ پر بھارتی باشندوں کو ایران سے واپس لے کر آیا،جہاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے، ایران سے واپس آنے والے بھارتی شہریوں کو ہسپتالوں میں 15 دن کے لئے رکھا جائے گا،

قبل ازیں بھارت نے 654 باشندوں کو چین سے بھی واپس لایا تھا، اب بھارت نے چین کے صوبہ ہبئی سے بھی بھارتیوں کو واپس لانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں، اس ضمن میں بھارت کی چین کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے.

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

قبل ازیں بھارت میں کرونا وائرس کے 56 مریض آنے پر کئی ریاستوں میں تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کر دی گئی ہیں، بھارتی وزیراعظم مودی کی زیر صدارت کورونا سے نمٹنے کے لئے اہم اجلاس میں ہوا جس میں طے کیا گیا کہ کرونا سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور مشتبہ مریضوں‌کو بھی الگ رکھا جائے،

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

Leave a reply