بھارت میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 88 مریض سامنے آ گئے، ہلاکتیں کتنی؟

0
41

بھارت میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 88 مریض سامنے آ گئے، ہلاکتیں کتنی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، ایک دن میں 88 مریض سامنے آئے ہیں جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد 733 ہو گئی ہے

بھارت کی 25 ریاستوں میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے، اب تک 11 مریض ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 43 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، بھارت کی ریاستوں مہاراشٹر، کیرالہ، دہلی، کرناٹک، راجستھان، پنجاب، اتر پردیش، گجرات، تلنگانہ اور لداخ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسزسامنے آئے ہیں.

کوونا وائرس سے مہاراشٹر اور گجرات میں دودو، دہلی، کرناٹک، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال میں ایک ایک ہلاکت ہو چکی ہے،۔مدھیہ پردیش میں اجین کی رہائشی ایک خاتون کی آج موت ہوگئی۔ مدھیہ پردیشن میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹک میں کرونا وائیرس کے مریضوں کی تعداد 44 ہو گئی ۔ داونگیرہ میں رکن پارلیمینٹ جی ایم سدیشور کی بیٹی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ رکن پارلیمینٹ کی بیٹی اپنے دو بچوں کے ہمراہ نیو یارک سے دہلی پہنچی تھی اور پھر دہلی سے بذرعہ طیارہ بنگلور پہنچی ، بنگلور ایرپورٹ سے وہ 21 مارچ کو ایک کار کے ذریعہ اپنے والد کے ساتھ اپنے مکان بھیما سندرا بنگلور پہنچی تھیں ۔

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہوچکا ہے لیکن دہلی میں 24 مارچ سے کرفیو نافذ ہوا ہے۔ دہلی پولیس نے بدھ کو مکمل لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سختی دکھاتے ہوئے 5103 لوگوں کو حراست میں لیکر 956 گاڑیوں کو ضبط کیا اور آئی دفعہ آئی پی سی 188 کے تحت 183ایف آئی آر درج کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضروری سامان کی آمدورفت کے لئے 6141پاس جاری کئے گئے ہیں

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

Leave a reply