بھارت میں کرونا وائرس کے 14 نئے مریض، مجموعی تعداد کتنی ہو گئی؟ مودی سرکار پریشان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے 14 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد بھارت میں کرونا کےمریضوں کی تعداد 61 ہو گئی ہے
بھارتی ریاست کیرالہ میں کرونا کے آٹھ مریض سامنے آئے جبکہ تین مریضوں کا تعلق کرناٹک سے ہے، بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے 61 مریض سامنے آ چکے ہیں جن کا علاج جاری ہے.
کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈو رپا کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں چار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے ایک پہلے کا تھا، تین کیسز آج سامنے آئے، مہاراشٹرا کے پونے شہر میں بھی تین افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،۔
کیرالا کے چیف منسٹر پی وجئین کا کہنا ہے کہ کم از کم 1,116 افراد کو کرونا وائرس کے حوالہ سے نگرانی میں رکھا گیا ہے ،کرونا کے جو نئے کیسز سامنے آئے ہیں ان میں اٹلی سے واپس آنے والے جوڑے کے رشتہ داروں اور دوست احباب کی اکثریت ہے اس جوڑے کے معمر والدین بھی کرونا وائرس کے متاثرین میں شامل ہیں۔
دوسری جانب ایران سے 58 بھارتیوں کو واپس لایا گیا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،بھارتی فضائیہ کا جہاز غازی آباد کے ایئر پورٹ پر بھارتی باشندوں کو ایران سے واپس لے کر آیا،جہاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے، ایران سے واپس آنے والے بھارتی شہریوں کو ہسپتالوں میں 15 دن کے لئے رکھا جائے گا،
قبل ازیں بھارت نے 654 باشندوں کو چین سے بھی واپس لایا تھا، اب بھارت نے چین کے صوبہ ہبئی سے بھی بھارتیوں کو واپس لانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں، اس ضمن میں بھارت کی چین کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے.
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
قبل ازیں بھارت میں کرونا وائرس کے 61 مریض آنے پر کئی ریاستوں میں تعلیمی اداروں میں چھٹیاں کر دی گئی ہیں، بھارتی وزیراعظم مودی کی زیر صدارت کورونا سے نمٹنے کے لئے اہم اجلاس میں ہوا جس میں طے کیا گیا کہ کرونا سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور مشتبہ مریضوںکو بھی الگ رکھا جائے،








