بھارت میں کرونا وائرس سے ہوئی ایک اور ہلاکت،کل مریض کتنے؟

0
42

بھارت میں کرونا وائرس سے ہوئی ایک اور ہلاکت،کل مریض کتنے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس کے دوسرے مریض کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ کرونا وائرس کے کل مریضوں کی مجموعی تعداد 81 ہو گئی ہے

بھارتی وزارت صحت کے مطابق دہلی میں 68 سالہ خاتون کی کرونا وائرس سے موت ہوئی ہے، خاتون دہلی کے علاقہ جنک پوری کی رہائشی تھی.

اس سے قبل کرناٹک میں 76 سالہ شخص کی موت ہوئی تھی جو سعودی عرب سے واپس لوٹا تھا

دوسری جانب بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 6 مزید مریض سامنے آئے ہیں جس سے بھارت میں کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 81 ہو گئی ہے.،دہلی میں اب تک کرونا کے 6 مریض سامنے آ چکے ہیں، اترپردیش میں کرونا کے 10 مریض ہیں،کرناٹک میں چار ، مہاراشٹر میں 11 اور لداخ میں تین کیس سامنے آئے ہیں

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت آنے والے تمام ملکی و غیر ملکی شہریوں کے ویزے معطل کر دئے ہیں. تاہم ڈپلومیٹک ویزا ، آفیشل اور یو این کے روزگار سے متعلق پروجیکٹ کے مخصوص ویزا ہولڈرز کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے

Leave a reply