بھارت میں مودی سرکار نے لاک ڈاؤن بارے کیا فیصلہ کر لیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے لاک ڈاوَن4کا اعلان کر دیا
نریندر مودی نے 270بلین ڈالر کے خصوصی معاشی پیکج کا بھی اعلان کیا،مودی کا کہنا تھا کہ 18مئی سے قبل نئے لاک ڈاوَن کا اعلان کیا جائے گا،
بھارتی وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ، مکمل طورپر نئے رنگ وروپ اورنئے قوانین والا ہوگا۔ ریاستوں سے ہمیں جو تجاویز مل رہی ہیں، ان کی بنیاد پر لاک ڈاؤن سے منسلک معلومات اور نئے قوانین بھی 18 مئی سے پہلے بتا دیئے جائیںگے
مودی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کا واحد طریقہ کار، خود کفیل بنانا ہے اور حکومت اس کے لیے ’خود کفیل ہندوستان مہم‘ کے تحت مجموعی طور پر 20 لاکھ کروڑ روپیے کا اسپیشل مالی پیکج دے گی۔ اس سےبھارتی صعنتوں کو مضبوطی ملے گی ۔
واضح رہے کہ بھارت میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں کرونا جولائی میں زور پکڑ سکتا ہے
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس کے ڈائریکٹر رندیپ گولیریا کا کہا ہے کہ بھارت میں جون یا جولائی میں کرونا وائرس کے کیسز اپنے عروج پر پہنچ سکتے ہیں۔ یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس اپنے عروج پر کب پہنچے گا اس کا جواب اس بات پر منحصر ہے کہ جو ڈیٹا مل رہا ہے اس کو کس انداز میں تیار کیا جا رہا ہے ۔ فی الحال قومی اور بین الاقوامی ماہرین کی جانب سے ڈیٹا کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم
کرونا لاک ڈاؤن، 1000 کی امداد کے بہانے ملزم نے کی پڑوسی خاتون سے زیادتی
حکمران جماعت کے رکن اسمبلی کو اپنی ہی جماعت کی خاتون رہنما سے زیادتی پر عدالت نے بھجوایا جیل
کرونا سے بیٹے کی موت کے چار روز بعد باپ بھی کرونا سے چل بسا
مودی سرکار نے بھارتی شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی بجائے رام کے سہارے چھوڑ دیا
رندیپ گولیریا کا کہنا تھا کہ بھارت کے حوالہ سے بیشتر ماہرین کی رائے یہی ہے کہ بھارت میں جون یا جولائی میں کرونا عروج پر ہو گا، پہلے یہ تجزیہ کیا گیا تھا کہ ماہ مئی میں یہ وائرس اپنے عروج پر پہنچے گا تاہم چونکہ لاک ڈاون میں توسیع کردی گئی ہے اس لئے یہ مسئلہ بھی طوالت اختیار کرگیا ہے ۔ یہ ایک ایاسا عمل ہے جو مختلف عوامل پر منحصر ہے ۔ یہ ایک دیرپا لڑائی ہوسکتی ہے ۔ جب یہ وائرس اپنے عروج کو پار کر لے گا اس کے بعد بھی کورونا کے مریض سامنے آسکتے ہیں۔