بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کا قتل، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

0
45
ھارت میں پاکستانی ہندوؤں کا قتل، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کا قتل، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ میں بھارت میں 11 پاکستانی ہندووَں کے بہیمانہ قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی یقین دہانی پر کیس نمٹا دیا عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت نے وزارت خارجہ کے ذریعے معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی،حکومت کے پالیسی میٹرز میں عدالت مداخلت نہیں کرتی ،وزارت خارجہ کے مطابق معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں عدالت کیا کر سکتی ہے؟ وکیل نے کہا کہ عدالت وفاق کو ہدایات جاری کرے یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پالیسی میٹر ہے، عدالت اس میں کوئی ہدایت نہیں دے گی

مقتول ہندوؤں کے خاندان کی شریمتی مکھنی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکررکھی ہے بھارت میں ایک ہی خاندان کے11 پاکستانی ہندوؤں کو زہر کا ٹیکا لگا کرقتل کیا گیا تھا

وقت آ گیا ہے ہمیں بھارت سے حساب لینا ہے، اسلام آباد میں ہندو کونسل کا دھرنا،ڈاکٹر رمیش کمار کا اقوام متحدہ جانے کا اعلان

پاکستان کے شہریو‍ں کا ناحق خون بھارت میں بہا، بھارت جواب دے،فواد چودھری کی ہندو کونسل کے دھرنے میں شرکت

بھارت میں 11 پاکستانی ہندو شہریوں کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج

بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کا قتل،سپریم کورٹ میں کس کی ہوئی طلبی؟

واضح رہے کہ 9 اگست کو بھارت میں 11 پاکستانی ہندو پراسرار طور پر ہلاک ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا نے کہا تھا کہ پاکستان سے جانے والے ہندو راجستھان کے ضلع جودھپور میں رہائش پذیر تھے، جاں بحق ہونے والوں پورے خاندان کا صرف ایک فرد ہی زندہ بچا تھا۔

بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کا قتل، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا

Leave a reply