بھارت میں ساتویں ،آخری مرحلے کے انتخابات،شدید گرمی،پولنگ جاری

0
99
india election

بھارت میں ساتویں اور آخری مرحلے کے انتخابات آج ہو رہے ہیں، آج انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہوجائیں گے، چار جون کو کون بنے گا بھارت کا نیا حکمران اعلان کر دیا جائے گا

بھارت میں آخری مرحلے کے دوران 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 57 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، 10 کروڑ سے زائد ووٹر آج ووٹ دے رہے ہیں تو وہیں 904 امیدوارمیدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ آج ہو گا، ووٹنگ کے لئے صبح سات سے شام چھ بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے، بھارت میں شدید ترین گرمی ہے، جس کی وجہ سے گرمی سے بچاؤ کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں وہیں سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں، گرمی کی وجہ سے پولنگ بوتھوں پر شامیانہ وغیرہ کی سہولتیں بھی دی گئی ہیں پولنگ مراکز پر پانی، بیت الخلاء، وہیل چیئر اور بجلی جیسی سہولیات بھی دی گئی ہیں.

بھارتی انتخابات میں صرف دس فیصد سے کم خواتین امیدوار
آج ہونے والے بھارتی انتخابات میں 904 امیدوار جن میں سے 328 پنجاب سےہیں،پنجاب کی 13،اترپردیش کی 13 لوک سبھا سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں،چندی گڑھ میں ایک سیٹ پر 19 امیدوار میدان میں ہیں ،ساتویں مرحلہ کے انتخاب میں 95 یعنی محض 11 فیصد خاتون امیدوار میدان میں ہیں،بھارت کے موجود لوک سبھا انتخاب میں 10 فیصد سے بھی کم خاتون امیدوار میدان میں آ ئی ہیں، سات مراحل کے انتخابات میں کل 8337 امیدوار تھے جن میں‌سے صرف 797 خواتین امیدوار ہیں۔

انتخابات کے دوران گرمی کی وجہ سے عملے کو مشکلات کا سامنا، 25 کی موت
بھارت کے ساتویں مرحلے کے انتخابات کے دوران الیکشن ڈیوٹی پر تعینات عملے کو گرمی کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اتر پردیش اور بہار میں گزشتہ 24 گھنٹے میں گرمی کی وجہ سے انتخابی عملے کے 22 اراکین کی موت ہو چکی ہے، متعدد گرمی کی وجہ سے بیمار اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں، گزشتہ شام اتر پردیش کے مرزا پور ضلع میں الیکشن ڈیوٹی پر جانیوالے 3 انتخابی اہلکاروں اور 6 ہوم گارڈ جوانوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 17 اہلکار زیر علاج ہیں، سونبھدر ضلع میں تین انتخابی اہلکاروں کی موت ہوئی ہے ، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، راجستھان، دہلی اور مدھیہ پردیش سمیت کئی دیگر ریاستیں شدید گرمی کی زد میں ہیں 45 سے 48 ڈگری درجہ حرارت والی اس گرمی میں پولنگ اہلکار کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں جن 10 پولنگ اہلکاروں کی موت ہوئی ہے، ان میں سب سے زیادہ اموات بھوجپور میں ہوئیں۔ اب تک گزشتہ 48 گھنٹوں میں بھارت میں گرمی کی وجہ سے 74 افراد کی موت ہو چکی ہے، ہیٹ اسٹروک سےہلاک ہونےوالوں میں انتخابی عملےکے25 اہلکار بھی شامل ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے آج 10ریاستوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہےجبکہ مشرقی بھارت میں موجودہ گرمی کی لہر مزید 2 دن تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے کے دوران ووٹنگ کے وقت مغربی بنگال میں تشدد ہوا ہے۔ہنگامہ آرائی کے دوارن سی پی ایم اور آئی ایس ایف کے کئی کارکن زخمی ہوئے ہیں۔پولیس نے اس موقع پر لاٹھی چارج بھی کیا ہے،

ووٹر ریکارڈ تعداد میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے آگے آئیں،مودی کی اپیل
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی ووٹرز سے آخری مرحلے کے انتخابات کو لے کر اپیل کی ہے، مودی کا کہنا ہے کہ ” ووٹروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں جوش و خروش سے شرکت کریں۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے نوجوان اور خواتین ووٹر ریکارڈ تعداد میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے آگے آئیں گے۔ آئیے مل کر اپنی جمہوریت کو مزید متحرک بنائیں”۔

بھارتی انتخابات ، مودی کی بے چینی،سادہ اکثریت حاصل کرنا مشکل

ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

مودی کی اگنی ویر سکیم،رشتے آنا بند،نوجوانوں نے بھارتی فوج میں جانا چھوڑ دیا

Leave a reply