بھارت نے کوئی حرکت کی تو کم تعداد اور وسائل کے باوجود لڑیں گے۔ نیپال کی دھمکی

0
64

بھارت نے کوئی حرکت کی تو کم تعداد اور وسائل کے باوجود لڑیں گے۔ نیپال کی دھمکی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیپال نے بھارت کو دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ لڑیں گے

نیپال کے نائب وزیراعظم ایشور پوکھریل کا کہنا تھا کہ نیپال کی آرمی ضرورت پڑنے پر لڑے گی۔ ہم ہماری قابلیت، دیانتداری اور ہماری آرمی کی صلاحیت کے تعلق سے کافی پُراعتماد ہیں۔

پوکھریل نیپال کے وزیردفاع بھی ہیں انہوں نے بھارت کی جانب سے سرحدی تنازع کے بعد بھارت کو دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت باز نہ آیا تو ہم لڑنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

نیپال نے بھارتی علاقوں لیپولیک، کالاپانی اور لمپیادھورا کو اپنے علاقہ بتاتے ہوئے اسے اپنے سیاسی نقشہ میں شامل کیا تھا ۔جس کے ساتھ ہی نیپال اور بھارت میں سیاسی اور سفارتی سطح پر تناؤ پیدا ہوگیا۔

بھارت نے فوری طور پرنیپال کی دھمکی پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ،تاہم نیپال نے بھارت کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق چند سال سے کٹھمنڈو حکومت اور چین میں قربت بڑھ گئی ہے تب سے بھارت اور نیپال کے تعلقات میں کشیدگی شروع ہو گئی ہے

واضح رہے کہ نیپال کے وزیراعظم نے نیانقشہ جاری کر دیا جسمیں کالا پانی، لمپیا دھورا اور لیپو کے بھارتی علاقوں کو نیپالی سرحدوں میں شامل کر دیا۔

قبل ازیں بھارت نے پاکستان ،چین کے بعد نیپال سے بھی پنگا لے لیا جس کے بعد نیپال نے مودی سرکار کو آنکھیں دکھائی ہیں، نیپال نے بھارتی سفیر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا ہے اور بارڈر پر مزید فوج تعینات کر دی ہے

نیپال نے اتراکھنڈ میں دھارچولا سے چین کی سرحد پر واقع لپو لیکھ تک رابطہ سڑک بنائے جانے کی مخالفت میں بھارتی سفیر کو طلب کیا ہے،نیپال حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ پردیپ کمار گیاولی نے بھارتی سفیر وی ایم كواترا کو سفارتی خط دیا ہے۔ نیپال حکومت کا کہنا ہے کہ اتراکھنڈ میں جو سڑک بنائی گئی ہے، وہ اس کے علاقے میں ہے ۔

بھارت کی جانب سے نیپال سرحد پر سڑک کی تعمیر سے دونوں ملکوں کے درمیان نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے، نیپال نے بھارتی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس کی حدود کے اندر کسی بھی قسم کا کام کرنے سے باز رہے۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے متنازعہ سرحد لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریب ایک سڑک کا افتتاح کیا تھا جو ریاست اترکھنڈ کے علاقے دھر چولا کو چین کی سرحد کے قریبی علاقے لیپو لیکھ سے ملاتی ہے۔ لیپو لیکھ کا جنوبی حصہ کلپنی بھارت اور نیپال کے درمیان ایک متنازعہ علاقہ ہے جبکہ چین اور تبت کے ساتھ اسٹریٹجک اہمیت کا تھری وے جنکشن ہے۔

نیپال کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کا یکطرفہ اقدام دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کیخلاف ہے جس میں سرحدی تنازعات مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

نیپال نے سختی سے کہا کہ نئی دہلی نیپال کی حدود میں کسی بھی قسم کی سرگرمیوں سے باز رہے، کھٹمنڈو میں نیپال کی حکمراں جماعت کی جانب سے جاری ایک بیان میں اس سڑک کی تعمیر کو نیپال کی خودمختاری خطرے میں ڈالنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

سکم میں بھارتی فوج کو چین کی جانب سے رسوائی کے بعد ایک اور مشکل کا سامنا

بھارتی فوج کی چینی فوج کے سامنے ترلے منتوں کی ویڈیو وائرل

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا،3 کیمپ سیل کر دیئے گئے

نیپال کی جانب سے بھارت کو لنک روڈ پر مزید تعمیرات سے باز رہنے کی ہدایت دئیے جانے کے بعد نیپال نے سرحد پر مزید فوج تعینات کردی ہے نیپالی وزیرخارجہ پردیپ گیاوالی کا کہنا ہے کہ انہوں نے سرحد پر بھارتی تعمیرات میں مزید پیشرفت کو روکنے کیلئے فوجی چوکیوں میں اضافہ اور مزید فوج تعینات کی ہے۔ لنک روڈ کی ملکیت کا تنازع دونوں ممالک کی جانب سے تاریخی شواہد و سرکاری دستاویزات کو سامنے رکھ کر حل کرنا ہوگا۔

Leave a reply