بھارت سے دوستی کرنے میں ناکام رہے، کوشش پھر بھی کرینگے ،وزیراعظم

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی روابط سے باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے،

وزیراعظم عمران خان کا پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری فورم کے زیر اہتمام سیمینار کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستا ن کے ساتھ ہمارے روابطہ سالوں سے ہیں،افغانستان کو ہردور میں خطے میں اہمیت حاصل رہی ہے،بدقسمتی سے 40 سال سے افغانستان میں انتشار ہے،افغانستان میں انتشار سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا،،ہم نے پھر بھی ماضی سے سبق نہیں سیکھا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے لوگوں کو اپنے فیصلے خود کرنے ہوں گے بیرونی دباوَ سے افغانستان کے عوام پر رائے مسلط نہیں ہوسکتی،بھارت سے دوستی کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے ، بھارت سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے کی کوشش پھر بھی کریں گے ،ہمیں احساس ہوا کہ بھارت نظریاتی طور پر پاکستان کے خلاف ہے ،بھارت میں مودی حکومت اپنے ملک کے ہی مسلمانوں کے خلاف ہے

کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو ایک برس مکمل ہونے پروزارت پوسٹل سروس کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کے لئے یہ کام کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کی اپیل

اقوام متحدہ امن مشن میں کتنی پاکستانی خواتین اہلکار ہیں؟ ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بتا دیا

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان میں ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے جیسے افغانستا ن میں امن آئے گا ،پاکستان اور دیگر علاقوں کوفائدہ ہوگا،ماضی سےنکل کرتجارت ،معیشت اور امن کی جانب جانا چاہیے،ودونوں ممالک میں عوامی اورسیاسی روابط کوفروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،تجارت کے ذریعے خطے میں خوشحالی آئے گی

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انسان ماضی سے سیکھتا ہے، ماضی میں رہتا نہیں، ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیئے، پاکستان افغانستان میں جو بھی حکومت ہوگی اس سے تعلقات مضبوط رکھے گا، 72 سال میں بھارت میں مسلمانوں سےنفرت کرنیوالی ایسی حکومت نہیں آئی، افغانستان میں 40 سال سے انتشار ہے، افغانستان سے لوگ تجارت کیلئے کلکتہ جاتے تھے، پاک افغان تعلقات کی ایک تاریخ ہے، افغان جنگ کے باعث سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا

اقوام متحدہ کے قیام کی 75ویں سالگرہ،وزیراعظم نے کشمیر کا مقدمہ ایک بار پھر پیش کر دیا

Leave a reply