بھارتی آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ،پونچھ میں سرچ آپریشن جاری
جموں کشمیر کے علاقے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن آج بھی جاری ہے دوسری جانب بھارتی آرمی چیف مقبوضہ کشمیر پہنچے ہیں اور انہوں نے ایل او سی کا دورہ کیا ہے
بھارتی آرمی چیف ایم ایم نروانے نے ایل او سی کا دورہ کیا اور پونچھ کی صورتحال پر اجلاس میں بریفنگ بھی لی، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف دو روز کے دورے پر جموں کشمیر آئے ہیں جو نو روز سے جاری آپریشن میں شریک بھارتی فوج کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں،بھارتی آرمی چیف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے، انہیں سیکورٹی صورتحال پر بریف کیا گیا ،
انڈین آرمی کی طرف سے پونچھ میں اعلان #baaghitv #pakistan #Kashmir #Mendhar #Bhathaduriya #Poonch #Pampore #KashmirisWantPeace pic.twitter.com/zSEqzBYmrv
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) October 19, 2021
دوسری جانب بھارتی فوجیوں نے پونچھ اور راجوری کے اضلاع میں منگل کو مسلسل 9 ویں روز بھی تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروائیاں جاری رکھیں بھارتی فوجیوں نے پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں کے ہمراہ دونوں اضلاع کے علاقوں مینڈھر ، تھنہ منڈی اور سرنکوٹ میں کارروائیاں کیں اور پورا دن شدید فائرنگ جاری رکھی ۔ضلع پونچھ کے علاقے بھٹا دورئیاں کے رہائشی افراد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وہ گزشتہ چند دنوں سے مسلسل علاقے میں بڑے دھماکوں کی آوازیں سن رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف و دہشت پائی جاتی ہے ۔بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نار خاص اور بھٹا دورئیاں کے گھنے جنگلات میں فوجی کارروائی آج بھی جاری ہے ۔بھمبر گلی اور جڑاں والی کے درمیان مرکزی شاہراہ مسلسل بند ہے جس کی وجہ سے سرنکوٹ اور پونچھ کے ضلعی ہیڈ کوارٹروں کے درمیان ٹریفک میں بری طرح خلل پڑا ہے ۔
ادھر سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں کشمیری نوجوانوں کے دوران حراست قتل اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف لوگوں کو احتجاج سے روکنے کیلئے سیکورٹی کے نام پرپابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ سرینگر شہر میں بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی مشترکہ ٹیموں نے متعدد مقامات پر چوکیاں قائم کی ہیں اور راہگیروں اور گاڑیوںکی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے
حریت آزاد جموں و کشمیر کے رہنما شیخ یعقوب نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے مذموم عزائم اور نہتے کشمیریوں کے خلاف مسلسل جاری وحشیانہ بھارتی مظالم کی مذمت کی ہے ۔جموں و کشمیر ایمپلائز موومنٹ کے وائس چیئرمین امتیاز وانی نے ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ مودی حکومت نے عید میلاد النبی ۖکے موقع پر بھی مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا ہے
پونچھ میں سرچ آپریشن کرنے والے اہلکاروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ احتیاط سے آگے بڑھیں، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مزید کوئی جانی نقصان نہ ہو، آپریشن میں ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے جا رہے ہیں، ڈرون کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے اور بھارتی فوج کو امید ہے کہ اب جلدی آپریشن ختم ہو جائے گا ، اب بھارتی فوج نے آپریشن میں ناکامی کے بعد خواتین کو بھی گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے، حریت پسندوں سے تعاون کا الزام لگا کر قابض بھارتی فورسز نے مقامی خاتون زرینہ اختار اور بیٹے شفاعت کو گرفتار کرلیا دونوں کو پونچھ کے علاقے میں 7بھارتی فوجیوں کے قتل میں سہولتکاری کے الزام میں حراست میں لیا گیا
اطلاعات ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج میں روز بروز اضافہ کیا جارہا ہے، مقامی لوگوں کے مطابق روزانہ کئی فوجی کانوائے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہورہے ہیں، پہلے ہی 9 لاکھ کے لگ بھگ فوج تعینات ہے، خدشہ ہے کہ بھارتی سرکار کوئی بڑی گھناونی سازش کرنے جارہی ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران
امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
لداخ ،کشمیر تنازعہ پر ہم بھارت کے ساتھ ہیں، امریکہ کا دوٹوک اعلان
چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال خطرناک ہے، بھارتی آرمی چیف کی لداخ میں بات چیت
چین نے دیا بھارت کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا،لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ کر دیا
ضلع پونچھ میں جھڑپ کے دوران 5 بھارتی فوجی جہنم واصل
پونچھ میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری،چار کشمیری شہید