باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، بھارتی فوج میں بھی کرونا کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے

بھارتی فوج میں کرونا سے ایک اور ہلاکت ہوئی ہے، جس کے بعد فوج میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے،بارڈر سیکورٹی فورس کے سپاہی ونود کمار کی گزشتہ روز ہلاکت ہوئی، ونود کمار کو 5 جون کو کرونا کی تشخیص کے بعد ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں 8 جون کو انکی طبیعت بگڑی اور وہ ہلاک ہو گئے

کرونا سے ہلاک ونود کمار نے لواحقین میں بیوی اور ایک بیٹا چھوڑے ہیں، اس سے قبل بارڈر سیکورٹی فورس میں 2 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جبکہ بارڈر سیکورٹی فورس میں 550 کے قریب اہلکار کرونا کا شکار ہو چکے ہین جنہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے ان میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے

سی آر پی ایف میں159آئی ٹی بی پی میں 82سی آئی ایس ایف میں32 اہلکار کرونا کا شکار ہو چکے ہیں،

 

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا،3 کیمپ سیل کر دیئے گئے

بھارتی فوج میں کرونا کے تیزی سے پھیلاؤ اور مریضوں میں اضافے کی وجہ سے اہلکار خوف میں مبتلا ہیں بھارتی فوج کے ہزاروں اہلکاروں نے چھٹیوں کی درخواست دے رکھی ہے ، بھارتی فوج کے اہلکاروں کے اہلخانہ بھی کرونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے پریشان ہیں، بھارت نے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے فوجیوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کا اعلان کیا تھا تا ہم ایسا نہیں ہو سکا

بھارت میں کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، 8 ہزار کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں، ماہ جون کے ابتدائی دس دنوں میں بھارت میں 90 ہزار مریج سامنے آئے،بھارت میں کرونا کا پہلا مریض 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور ایک لاکھ مریض 100 دنوں میں ہوئے تا ہم اگلے ایک لاکھ 15 روز میں بڑھ گئے، گزشتہ ایک ہفتے سے ہر روز 9 ہزار سے زیادہ نئے کیس سامنے آرہے ہیں ۔انڈیا دنیا میں موجودہ طور پر امریکہ، برازیل، روس اور برطانیہ کے بعد پانچواں بدترین متاثرہ ملک ہے۔

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج میں کرونا پھیل گیا، 28 اہلکار مثبت، ایک کی ہوئی ہلاکت

 

Shares: