مزید دیکھیں

مقبول

برطانوی پارلیمنٹ نے ہانیہ عامر کو ایوارڈ سے نواز دیا

کراچی: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی غیر...

ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کیخلاف مقدمہ دائر

واشنگٹن: امریکی نگراں ادارے ’امریکن اوور سائیٹ‘ نے صدر...

شہزادہ ولیم کی استونیا میں برطانوی فوجیوں کے ساتھ ٹینک میں سواری

استونیامیں نیٹو بیس کے دورے کے دوران، برطانیہ...

بھارتی الیکشن میں ای وی ایم مشینوں سے کیسے دھاندلی ہوئی؟ کانگریس نے بتا دیا

کانگریس نے حالیہ الیکشن میں‌ بی جے پی کی کامیابی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بی جے پی نہیں نریندر مودی کی جیت ہے. کانگریس کا کہنا تھا کہ یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے بی جے پی کے لئے ’الیکٹرانک وكٹري مشین‘ بننے کا نتیجہ ہے۔

باٹی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے ای وی ایم کے حوالہ سے نریندر مودی اور بی جے پی پر سخت تنقید کی اور کہاکہ کیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی معتبریت برقرار رکھنے کے لئے کوئی قدم اٹھائے جائیں گے یا ای وی ایم کو بی جے پی کے لئے ’الیکٹرانک وكٹري مشین‘ ہی رہنے دیا جائے گا۔

کانگریس ترجمان نے کہاکہ مسٹر مودی کی یہ جیت ’انتخابی ضابطہ اخلاق کا مودی ضابطہ اخلاق‘ میں تبدیل ہونے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے
ووٹوں کی گنتی کے رجحانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک جس طرح کے رجحانات سامنے آ رہے ہیں اور جو سبقت بی جے پی کو مل رہی ہے وہ بی جے پی نہیں بلکہ براہ راست مسٹر مودی کی جیت ہے۔

یاد رہے کہ نریندر مودی الیکشن میں واضح اکثریت حاصل کر رہے ہیں اور ان کی پارٹی واضح اکثریت سے جیت رہی ہے.