بھارتی انتخابات ، مودی کی بے چینی،سادہ اکثریت حاصل کرنا مشکل

lok sabah

بھارت میں انتخابات ہو رہے ہیں، حکمران جماعت بی جے پی الیکشن جیتنے کی سر توڑ کوشش کر رہی ہے تو وہیں کانگریس بھی اتحادیوں کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کی خواہاں ہے، دونوں بڑی جماعتیں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر رہی ہیں،ایسے میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بھارتی انتخابات پر اپنا تجزیہ پیش کیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بھارتی انتخابات بارے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بھارتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ غیر متوقع ہو سکتا ہے، پہلی بار بھارتی وزیراعظم مودی اور انکی جماعت بی جے پی بے چین ہیں، انہیں احساس ہو گیا ہے کہ انتخابات کے نتائج جیسے وہ چاہتے ہیں ویسے نہیں ہوں گے جس طرح وہ توقع کر رہے تھے، اس طرح نتائج نہیں آ رہے، کئی ریاستوں میں انہیں سرپرائز ملے گا، ایک بات یقینی ہے، کہ بی جے پی کو اکثریت نہیں مل رہی جس کے مزے انہوں نے پچھلی بار لئے،

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بی جے پی زیادہ سیٹیں جیت جائے گی تا ہم اسے سادہ اکثریت نہیں مل رہی جو انکے سیاسی نعرے کے لئے بہت ضروری ہے، اگر 272 سیٹیں نہیں ملتیں تو مودی اتنے متعلقہ نہیں ہوں گے جتنے وہ پچھلے انتخابات کے بعد تھے۔انتخابی مہم میں اب بی جے پی کا اچانک موڈ بدل گیا ہےاور ایک بار پھر بی جے پی نے مسلم مخالف نعرے شروع کر دیے ہیں حالانکہ انتخابات سے قبل انہوں نے ایسا کرنے سے گریز کیا تھا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی اپنے پرانے آزمائے ہوئے حلقوں پر قائم ہے۔انکے لئے کوئی نیا ووٹ نہیں ہے، بھارتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ بہت اہم ہے۔ اگر 67% سے زیادہ ووٹرز ووٹ دیتے ہیں تو مودی جیت سکتے ہیں۔ کم ٹرن آؤٹ مودی کے خوابوں کے لیے تباہ کن ہوگا۔ بہت سے ہندوتوا لیڈروں کو انتخابات سے پہلے ہی باہر کردیا گیا۔ یہ بین الاقوامی برادریوں کو مطمئن کرنے اور پیراڈائم شفٹ کی عکاسی کرنے کی ایک کوشش تھی۔ تاہم اب مودی نے خود ہی شور مچانا شروع کر دیا ہے اور وہ پرانا منتر پرواپس آ گیا ہے۔ یہ پہلی بار حکمران اشرافیہ میں خوف و ہراس کی عکاسی کرتا ہے۔

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی انتخابات میں بھارتی الیکشن کمیشن کو کریڈٹ جاتا ہے، جو مضبوط اور یقینی طور پر غیر جانبدار ہے۔ حسن یہ ہے کہ بھارت کو عبوری حکومت کی ضرورت نہیں ہے اور پھر بھی کوئی حکومت پر دھاندلی کا الزام نہیں لگاتا۔

ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

Comments are closed.