باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں فضائی سفر کے دوران عجیب و غریب واقعات پیش آ رہے ہیں، کبھی مرد خواتین پر پیشاب کر دیتے ہیں تو کبھی خواتین فضائی عملے پر تھوکنے لگ جاتی ہیں اور برہنہ ہو کر گھومنے لگ جاتی ہیں

بھارت آنے اور جانیوالی پروازوں میں گزشتہ ایک ماہ کے اندر شاید یہ کوئی پانچواں یا چھٹا واقعہ ہے ، دوران سفر ایک خاتون مسافر نے فضائی عملے سے بدتمیزی کی، تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، ناکامی پر فضائی عملے پر تھوکتی رہی بعد ازاں خاتون نے کپڑے اتارے اور برہنہ ہو کر جہاز کے اندر گھومتی رہی، اس دوران دیگر مسافروں کی جانب سے خاتون کو روکے کی کوشش کی گئی مگر وہ باز نہ آئی

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ وستارا فلائٹ میں پیش آیا، پرواز ابوظہبی سے ممبئی آ رہی تھی، جس خاتون نے دوران پرواز بدتمیزی کی اور برہنہ ہو کر گھومتی رہی کا تعلق اٹلی سے رہا تھا، خاتون کی شناخت پاولا کے نام سے ہوئی، خاتون نے اکانومی کا ٹکٹ لے رکھا تھا اور بزنس کلاس میں سفر کرنا چاہتی تھی، جب عملے نے انکار کیا تو خاتون نے یہ شرمناک قدم اٹھایا ، واقعہ کا ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے،

وستارا ایئر لائن نے بھی اس حوالہ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ 30 جنوری کو فلائٹ نمبر 256 میں پیش آیا، خاتون نے نہ صرف عملے پر تھوکا بلکہ مسافروں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی، خاتون نے ٔپھر کپڑے اتارے اور برہنہ گھومتی رہی، پرواز کے کپتان نے خاتون کو وارننگ دی لیکن وہ باز نہ آئی،

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

ر مسافر کی جانب سے خاتون پر پیشاب کرنے کی خبروں کے بعد سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہ

فضائی سفر میں مسافر نے خاتون پر پیشاب کر دیا تھا، اس مسافر کی شناخت شنکر کے طور پر ہوئی جس کی عمر 34 برس ہے، شنکر کو اس بیہودہ حرکت پر کمپنی نے کام سے نکال دیا ہے،شنکر مشرا کو دہلی پولیس نے بنگلورو سے گرفتار کیا ہے،، شنکر کے دوبارہ فضائی سفر پر پابندی عائد کی جا چکی ہے، واقعہ پر ایئر انڈیا کے سی ای او نے خاتون سے معافی مانگی ہے جبکہ چار کیبن کریو، پائلٹ کو بھی تحقیقات میں شامل کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا گیا ہے کہ انہوں نے کیوں اطلاع نہیں دی، اور بات کو کیوں چھپایا، سی ای او ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ جو لوگ فلائٹ رولز پر عمل نہیں کریں گے ان کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی،امریکہ میں قائم مالیاتی سروس کمپنی ویلز فارگو جہاں شنکر مشرا کام کرتے تھے انہوں نے انہیں برطرف کر دیا ہے۔

اس واقعہ کی تفصیلات تب سامنے آئیں جب ایک خاتون نے ایئر انڈیا کے گروپ چیئرمین کو خط لکھا اور تفصیلات سے آگاہ کیا ، ایئر انڈیا گروپ کے چیئرمین این چندر شیکرن کو خط ملنے کے بعد واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ جہاز میں دوران سفر خاتون پر پیشاب کرنیوالے مسافر پر فضائی سفر کے لئے پابندی عائد کر دی گئی ہے،سول ایوی ایشن کے ڈی جی نے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے،

Shares: