مزید دیکھیں

مقبول

کینال منصوبے کے خلاف احتجاج، آلو، پیاز کی ترسیل متاثر

کینال منصوبے کے خلاف سندھ میں جاری...

سیالکوٹ: سیف سٹی پراجیکٹ کا پہلا ڈی ایس پی تعینات

سیالکوٹ، باغی ٹی وی(مدثر رتو، سٹی رپورٹر ) ...

سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کی جنگی ذہنیت کا کھلا ثبوت ہے،شرجیل میمن

کراچی:سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نےبھارت کی جانب...

بھارتی میزائل کا معاملہ،ایکشن لینے میں تین دن کیوں لگے؟ شیری رحمان

بھارتی میزائل کا معاملہ،ایکشن لینے میں تین دن کیوں لگے؟ شیری رحمان

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس ہوا،

چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور سینیٹر شیری نے بھارتی میزائل کا معاملہ کمیٹی میں اٹھا دیا،شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارتی میزائل کا پاکستان میں گرنا بہت ہی تشویشناک ہے،اس سے دونوں جوہری ممالک کے بیچ خطرناک کشیدگی شروع ہو سکتی تھی، پاکستان کو اس معاملے پر ایکشن لینے میں تین دن کیوں لگے؟ یہ بھارت کا پاکستان کو ایک پیغام تھا، کوئی ٹیکنیکل خرابی نہیں تھی،میزائل کا ایک نظام ہوتا ہے، برہموس منی کا میاں چنوں میں گرنا کوئی مذاق نہیں،یہ ایک حساس معاملے ہے اس کا ٹریکنگ اور الرٹ لیول کیا تھا؟بھارت نے جو وضاحت پیش کی وہ مضحکہ خیز اور نا قابل قبول ہے،خارجہ پالیسی غصے یا موڈ پر نہیں بنتی بلکہ ملک کے مفاد کے مطابق بنتی ہے،

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین سے زیادہ بحران افغانستان میں ہیں،افغانستان میں بھوک اور بدحالی کی وجہ سے لوگ اپنی بچیاں بیچ رہے، 40 سے زائد ممالک 20 سال تک افغانستان میں رہے،نیٹو ممالک افغانستان کو بحران میں چھوڑ گئے ہیں، ہمیں اس کا نوٹس لینا چاہئے،ہمیں دنیا بھر کی مارکیٹ تک رسائی چاہئے،ہماری خارجہ پالسی پاکستان کو معاشی خودمختار بنانے کےلئے ہونی چاہئے،ہمیں اپنے ملک کا سوچنا چاہئے،ہماری خود کفالت ختم ہو گئی ہے، اہم گندم تک امپورٹ کر رہے، پہلے روپیہ کو مستحکم کریں اور اپنی معیشت کو خودمختار بنائیں،

دوسری جانب پاکستان نے بھارتی میزائل کے پاکستان کی حدود میں گرنے کے معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئترس کو ٹیلی فون پر بریفنگ دی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ٹیلیفون کیا اور بھارتی میزائل کے پاکستانی حدود میں گرنے سے متعلق بتایا اور کہا کہ یہ پاکستان کی فضائی حدود کی صریحاً خلاف ورزی ہے واقعہ بھارت کے تحفظ ہوا بازی اورعلاقائی امن و استحکام سے لا پرواہی کی عکاسی کرتا ہے ، واقعہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا تسلسل ہے،اقوام متحدہ سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری واقعہ پر توجہ دے پاکستان پوری طرح تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے

قبل ازیں میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان نے نوٹس لے لیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سنگین واقعے نے میزائلوں کے تکنیکی تحفظات سےمتعلق کئی سوالات کو جنم دیا سنگین معاملے کو بھارتی حکام کی پیش کی گئی سادہ وضاحت سے حل نہیں کیا جا سکتا،بھارت کو معاملے پر کچھ سوالوں کے جوابات دینا ہوں گے پاکستان نے بھارت کے سامنے سات سوال رکھ دیئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت واقعے کو روکنے کے لیے اقدامات اور طریقہ کار کی وضاحت کرے،بھارت پاکستانی حدود میں گرنے والے میزائل کی قسم سے متعلق واضح کرے،بھارت بتائے میزائل حادثاتی طورپر پاکستان میں کیسے داخل ہوا؟ ،میزائل خودتباہی کے نظام سے لیس تھا توخود تباہ کیوں نہ ہوا؟ بھارت میزائل کی حادثاتی لانچنگ پر پاکستان کو مطلع کرنے میں کیوں ناکام رہا؟ کیا بھارتی میزائل معمول کی نگرانی کے لیے بھی تیار کیے گئے ہیں؟ میزائل واقعے پر پاکستانی ردعمل سے پہلے بھارت نے کیوں خود غلطی تسلیم نہیں کی؟ کیا میزائل کو بھارتی مسلح افواج نے ہینڈل کیا تھا یا کچھ بدمعاشعناصر نے ؟ میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف، پاکستان نے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا،

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا اندرونی عدالتی تحقیقات کا فیصلہ کافی نہیں،حقائق جاننے کے لیے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں مترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری جوہری ماحول میں سنگین واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لے،

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان

فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

بھارتی میزائل کا پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ،چین کا تحقیقات کا مطالبہ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan