بھارتی پولیس کی بکریوں سے زیادتی ، پودے کھانے پرگرفتار کرلیا!

0
32

تلنگانہ : بھارتی پولیس جہاں انسانوں کے ساتھ ظلم کرنے میں عار محسوس نہیں‌کرتی وہاں جانوروں کے ساتھ برا سلوک کرنے پر شرماتی نہیں، اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کی پولیس نے دو بکریوں کو پودے کھانے پرگرفتار کرلیا ہے ،

بھارتی انگریزی اخباردی ہندو کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے علاقے حضورآباد میں ریاستی سطح پر درخت اگاؤ مہم کے تحت لگائے گئے پودوں کو یہ دونوں بکریاں نقصان پہنچا رہی تھیں۔جس کی پولیس کو شکایت درج کروائی۔جس کے بعد پولیس نے ان دونوں بکریوں کو گرفتار کرکے تھانے کے باہر باندھ دیا۔

بھارتی پولیس نے گرفتاری کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ این جی او سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں نے اپنی شکایت میں کہا کہ انہوں نے علاقے میں مہم کے تحت 900 پودے لگائے تھے جن میں سے 250 پودے ان بکریوں نے کھالیے۔

Leave a reply