fbpx

بھارتی پنجاب کی عدالت میں دھماکا

بھارتی پنجاب کی عدالت میں دھماکا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں دھماکہ ہونے سے دو افراد کی موت ہو گئی ہے

دھماکہ بھارتی شہر لدھیانہ کی مقامی عدالت میں ہوا،دھماکے کے نیتجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ ہانچ زخمی ہوئے ہیں، دھماکہ لدھیانہ کی کورٹ کمپلیکس کی تیسری منزل پر ہوا،دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، دھماکے کے نتیجے میں کمپلیکس کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے،

دھماکا کورٹ کمپلیکس کی تیسری منزل پر ہوا جو لدھیانہ فیروز پور روڈ پر واقع ہے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت میں کئی لوگ موجود تھے، دھماکے کے بارے میں پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، عدالتی احاطے میں جہاں دھماکا ہوا تھا وہاں دہشت گردی سے متعلق کئی ہائی پروفائل کیسز زیر سماعت ہیں

پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے لدھیانہ کورٹ کمپلیکس میں ہونے والے دھماکے کو ملک دشمن عناصر کی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ میں لدھیانہ جا رہا ہوں کچھ ملک دشمن عناصر ایسی حرکتیں کر رہے ہیں جب اسمبلی انتخابات قریب ہیں

ریاستی اسمبلی کے انتخابات فروری مارچ میں ہونے والے ہیں

ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

کراچی دھماکہ،باغی ٹی وی بیورو آفس کے شیشے ٹوٹ گئے

دھماکہ کرنیوالا ایک سائنسدان تھا،گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا تہلکہ خیز انکشاف