انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے15 افراد ہلاک اور 19 لاپتہ

کشتی ڈوبنے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں
0
44
boat

انڈونیشا کے سولاویسی جزیرے میں فیری ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک اور 19 لاپتہ ہوگئے۔

باغی ٹی وی: انڈو نیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ فیری میں 40 مسافر سوار تھے جس میں سے 19 اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ 6 زندہ بچ گئے ہیں ابتدائی طور پر فیری ڈوبنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی، حادثہ آدھی رات کو پیش آیا۔

سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے اہلکار محمد عرفہ نے بتایا کہ تمام متاثرین کی شناخت کر لی گئی ہے اور انہیں اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زندہ بچ جانے والے افراد اب مقامی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ کشتی ڈوبنے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

جنوب مشرقی سولاویسی کے شہر کیندری میں ریسکیو ایجنسی کے سربراہ محمد عرفہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’19 افراد کی تلاش جاری ہے جس کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں-

بنگلادیش میں مسافروں سے بھری بس تالاب میں گر گئی، تین بچوں سمیت 17 افراد …

17 ہزار جزائر پر مشتمل جنوب مشرقی جزیرے میں سمندری حادثات کوئی نئی بات نہیں۔ 2018 میں سماٹرا جزیرے پر دنیا کی سب سے گہری جھیلوں میں سے ایک میں کشتی ڈوبنے سے 150 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے گذشتہ سال مئی میں ایک فیری جس میں 800 سے زائد افراد سوار تھے، مشرقی نوسا ٹینگگارا صوبے کے قریب گہرے پانیوں میں ڈوب گئی تھی اور دو دن تک پھنسی رہی تاہم اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔

ماسکو کے شاپنگ مال میں گرم پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے 4 افراد ہلاک …

قبل ازیں جمعے کے روز مراکش میں کشتی ڈوبنے سے 6 پناہ گزین ہلاک ہوگئے میڈیا رپورٹس کے مطابق مراکش کی سمندری حدود کے قریب کشتی کو حادثہ پتھروں سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا، کشتی اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ پتھروں سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کشتی میں شگاف پڑ گیا اور یوں کشتی پانی میں ڈوب گئی،کشتی میں 54 افراد سوار تھے جو حادثہ پیش آنے کی وجہ سے ڈوب گئے کشتی میں سوار 48 افراد بچ گئے جب کہ 6 افراد بدقسمتی سے ہلاک ہوگئے-

دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز

Leave a reply