انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے. شاہ محمود قریشی
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو عدالتی حکم کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے جبکہ واضح رہے کہ جیل حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی کو عدالتی احکامات پر رہا کیا گیا اور اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ انصاف کا جھنڈا میرے ہاتھ میں ہے، آزمائش اور مشکل وقت ہے۔
شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے باہر آ گئے۔۔!! pic.twitter.com/5hLfAWnZpo
— Khurram Iqbal (@khurram143) June 6, 2023
انہوں نے کہا کہ کل تحریک انصاف کے چیئرمین سے ملاقات کروں گا جس کے بعد میڈیا سے مفصل بات کروں گا۔ ان کا کہنا تھاکہ ڈی سی راولپنڈی کے کہنے پر تھری ایم پی او کے تحت میری دوبارہ گرفتاری ہوئی، قید میں ہوتے ہوئے کیسے نقص امن کیلئے خطرہ بن سکتا ہوں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
اب لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے شاہ محمود قریشی کی رہائی کے احکامات دیے تھے اور عدالت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے تھری ایم پی او کے آرڈر کالعدم قرار دیے تھے۔
جبکہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی اوکے تحت نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دے دیا۔ لاہورہائیکورٹ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے سماعت کی۔ راولپنڈی بینچ نے شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی اوکے تحت نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیدیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی آئین وقانون مطابق پرامن سیاسی سرگرمیاں،پرامن احتجاج اور خطاب کر سکیں گے جب کہ توڑ پھوڑ،جلاؤ گھیراؤ کے احتجاج سے دُور رہیں گے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ دوران سماعت عدالت نے لا افسر سے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی نے اگر کوئی تقریر یا کسی احتجاج کو لیڈ کیا ہے تو بتائیں۔ کوئی بھی سیاسی لیڈر کسی سیاسی مجمعے میں اپنے الفاظ کو کنٹرول نہیں کرسکتا۔ شاہ محمود قریشی کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو عدالت میں پیش کریں۔ لا افسر نے جواب دیا ہمیں 2 دن کا وقت دیا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے نظربندی پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے یکم جون کو ایک مرتبہ پھر کہا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ تھا ، ہوں اور رہوںگا