پشاور پولیس حقیقی معنوں میں عوام کی خادم. سی سی پی او پشاور

0
28
CCPO Peshawar

پشاور پولیس حقیقی معنوں میں عوام کی خادم ہے عوام اور تاجر برادری کی عزت نفس کا خیال رکھنا کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جبکہ تاجر برادری کو درپیش مسائل اور عوامی اجتماعی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں جا رہے ہیں ترجمان سی سی پی او پشاور محمد عالم کا کہنا ہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس تاجروں کے تحفظ اور ان کو درپیش مسائل سے غافل نہیں ، تاجروں اور عوام کو درپیش مسائل کے باہمی رضامندی کیساتھ حل کیلئے تاجر رہنماؤں کو ڈی آر سیز میں بھی نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کی خاطر گنجان آباد بازاروں میں سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی خاطر پولیس گشت میں اضافے کے ساتھ ساتھ ٹریفک مسائل کے مستقل حل کیلئے بھی اضافی افرادی قوت فراہم کردی گئی ہے جس سے اندرون شہر جرائم پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ٹریفک مسائل میں بھی کمی آئے گی ، آئس نشہ میں مبتلا افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے اقدامات اٹھانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے.

جبکہ ان کا بتانا تھا کہ ان خیالات کا اظہار سی سی پی او سید اشفاق انور نے ملک سعد شہید پولیس لائن میں صدر تاجران شاہد خان کی قیادت میں آنے والے تاجر انصاف تنظیم کے نمائندہ وفد کیساتھ میٹنگ کے دوران کیا. ترجمان کے مطابق سی سی پی او سید اشفاق انور کی سربراہی میں تاجر انصاف تنظیم کے نمائندہ وفد کیساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، تاجر برادری کو درپیش مسائل سے اگاہی حاصل کرنے اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے منعقد ہونے والے خصوصی میٹنگ میں تاجر انصاف تنظیم کے صدرشاہد خان ، جنرل سیکرٹری میاں سید بادشاہ،چئیرمین سلام شاہ پور، نائب ولی محمد، گل ریز اور دیگر عہدیدار شامل تھے، میٹنگ کے دوران سی سی پی او سید اشفاق انور نے تاجر برادی کو خوش آمدید کہا اور تاجربرادری کی بے پناہ قربانیوں کو سراہتے ہوئے محرم الحرام، عیدین، ربیع الاول سمیت تمام مذہبی تہوار کے موقع پر پولیس کیساتھ تعاون کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ، سی سی پی او نے کہا کہ پشاور پولیس حقیقی معنوں میں عوام کے خادم ہے اورعوام اور تاجروں کی عزت نفس کا خاص خیال رکھتے ہوئے ان کے جان و مال کی تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ تاجر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کیلئے پر امن ماحول فراہم کرنے کی خاطرشہر میں دیگر مسائل کیساتھ ساتھ ٹریفک مسائل کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس کو اضافی افرادی قوت فراہم کر دی گئی ہے جس سے بازاروں میں ٹریفک مسائل میں کمی آئے گی،

میٹنگ کے دوران غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کی جانچ پڑتال، آئس نشہ اور دیگر معاشرتی برائیوں کی روک تھام پرتبادلہ خیال کیا گیا جس کے دوران سی سی پی او سید اشفاق انور نے آئس نشہ میں مبتلا افراد کو معاشرے کے کارآمد شہری بنانے میں ہم سب مل کر اقدامات اٹھانے پر زور دیا، میٹنگ کے دوران تاجر انصاف تنظیم کی نمائندگی کرتے ہوئے صدر شاہد خان نے سی سی پی او صاحب کو تاجروں کو درپیش مسائل کے بارے آگاہ کرتے ہوئے چند تجاویز بھی پیش کی گئی جس پر سی سی پی او سید اشفاق انور نے موقع پر ہی حل کرنے کے ہدایات جاری کئے، سی سی پی اونے کہا کہ پشاور پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کے خلاف منظم اور جامع کریک ڈاون کا آغاز کر رکھا ہے جس کےدوران درجنوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
اس موقع پر تاجر انصاف تنظیم کے عہدیداروں نے شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ امن و مان کے قیام اور جرائم کی سرکوبی کی خاطر پولیس کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی

Leave a reply