انسداد بد عنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ایک رپورٹ جاری کی گئی ،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں پہلے نمبر پر شعبہ پولیس ہے۔ سروے کے مطابق عوام نے ٹینڈرنگ اور ٹھیکے داری کے نظام میں ہیرا پھیری کو دوسرا نمبر دیا ہے، جب کہ عوامی رائے کے مطابق بدعنوانی میں نظام انصاف کا تیسرا اور محکمہ تعلیم کا چوتھا نمبر ہے۔
انسداد بد عنوانی کے دن کے موقع پر پاکستان کی قومی قیادت نے پیغامات بھی جاری کئے ہیں،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بدعنوانی کی بنیادی وجوہات کا پتہ لگانے اور بدعنوانی کی کارروائیوں کو بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ نے کیلئے پرعزم، ٹھوس اور مخلصانہ کوششیں کرکے ہی ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان ابھر سکتا ہے،بدعنوانی کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے پوری طرح پرعزم ہونا ناگزیر ہےمعاشرے کے تمام طبقات کی کوششوں کے بغیر کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں، کرپشن عدم استحکام اور غربت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے، کرپشن کمزور ممالک کو ریاستی ناکامی کی طرف لے جاتی ہے
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ہمیں یہ عزم کرنا ہو گا کہ ہم اس لعنت سے لڑیں گے، بدعنوانی کے برے اثرات واضح ہیں جن سے معاشرے کمزور ہو جاتے ہیں اور عدم مساوات کو فروغ ملتا ہے بدعنوانی کے برے اثرات واضح ہیں جن سے معاشرے کمزور ہو جاتے ہیں اور عدم مساوات کو فروغ ملتا ہے، بدقسمتی سے بدعنوانی پر ہماری سیاسی گفتگو کو اس قدر سیاست کا شکار ہو چکی ہے کہ اس نے ساکھ کو داغدار کر دیا ہے ۔ انسداد بدعنوانی کے دن آئیں یہ عہد کریں کہ اس لعنت سے مل کر لڑیں گے
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ کرپشن ایک سماجی برائی ہے جس سے معاشرے کی جڑیں کھوکھلی ہو جاتی ہیں۔ آج کے دن کا مقصد کرپشن کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔ صحیح اور غلط میں تفریق ہمارے کردار کا امتحان ہے۔ بدعنوانی معاشی اور سماجی ترقی پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ شفافیت کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جن ممالک نے ترقی کی ہے ان میں کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پائی جاتی ہے۔
50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار
خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف
گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف
غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ کہ صوبائی حکومت تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ معاشی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے معاشی خود انحصاری کیلئے صوبائی محاصل کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا صوبے میں ٹیکس کلچر کو فروغ دیتے ہوئے ٹیکس گزاروں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی تاکہ درپیش مالی مسائل پر قابو پایا جاسکے۔ صوبائی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ بد عنوانی کا خاتمہ کیا جائے کرپشن کے ناسور کے خاتمے میں حکومت کے ساتھ ساتھ پوری قوم کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور مالی بے ضابطگی کیخلاف آواز اٹھانا ہوگی۔








