آئی ایم ایف؛ انتخابات کی آئینی حیثیت اور وقت کافیصلہ پاکستانی اداروں پرمنحصر ہے. ایستر پیریز

0
36

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان میں انتخابات سے لاتعلقی کا اظہار کر دیاہے جبکہ ایک بیان میں پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسترپیریز نے ملک میں انتخابات کے معاملےسےاظہارلاتعلقی کرتےہوئے کہاکہ انتخابات کی آئینی حیثیت اوروقت کافیصلہ پاکستانی اداروں پرمنحصر ہے۔


انہوں نے کہاپاکستان میں آئینی سرگرمیوں میں مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں،آئی ایم ایف مجموعی طورعام حکومتی اہداف کا تعین کرتا ہے۔ نمائندہ آئی ایم ایف ایسترپیریز نے کہاکہآئینی سرگرمیوں کیلئےترجیحی اخراجات اوراضافی محصولات کی گنجائش موجودہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گزشتہ روز پنجاب میں30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کو ملتوی کر دیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اب الیکشن 8 اکتوبر 2023ء کو ہوں گے جس کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائےگا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے موٹرسائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کو 100 روپے لیٹر سستا پیٹرول دینا سبسڈی نہیں، قیمتوں کا تعین کرنے والی اسکیم اور غریبوں کیلئے ریلیف پروگرام ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہماری وزارت کو ریلیف پیکج کا مسودہ تیار کرنے کیلئے چھ ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

سستا پیٹرول اسکیم سے متعلق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خدشات پر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ یہ اسکیم سبسڈی نہیں ہے، آئی ایم ایف نے ہم سے کسی تشویش کا اظہار نہیں کیا، سستا پیٹرول اسکیم ویسی ہی ہے جیسے ہم نے گیس کے شعبے میں کیا ہے، گیس سیکٹر میں حکومت کی اسکیم پر آئی ایف ایم نے کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے رواں سال کے شروع میں گیس سیکٹر میں فیول استعمال کی بنیاد پر قدرتی گیس کی مختلف قیمتیں مقرر کی ہیں، پاکستان میں آئی ایم کے نمائندہ ایسٹر پیریز نے کہا تھا کہ پاکستان نے پیٹرول اسکیم سے متعلق آگاہ نہیں کیا، پیٹرول اسکیم کی لاگت، اہداف اور فراڈ روکنے سے متعلق پاکستان سے تفصیلات مانگی ہیں۔

Leave a reply