تقریب برائےانٹرفیتھ ہارمنی : امن، ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کا عزم

0
29

صوبائی محکمہ انسانی حقوق اورفیسز آف پاکستان کے اشتراک سے ہفتہ بین المذاھب ہم آ ہنگی کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد

تقریب میں صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم اگسٹین کی خصوصی شرکت- تقریب میں مختلف مذاہبِ سے منسلک نوجوانوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نوجوانوں نے پورے پنجاب میں انٹرفیتھ ہارمنی کے فروغ کے حوالے سے آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

صوبائی وزیر اعجاز عالم نے نوجوانوں کی کاوشوں کو سراہا۔ اعجاز عالم نے کہا کہ ایک پرامن اور محفوظ معاشرے کے قیام کے لئے نوجوانوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں امن، ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا شامل ہے۔ ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جدھر ہر شہری کو تمام بنیادی حقوق کی فراہمی میسر ہو سکے۔ ہم سب کو معاشرے میں برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ انٹر فیتھ کی پالیسی کو نافذ کرنے جا رہے ہیں- صوبائی وزیر نے انٹر فیتھ کے فروغ میں فیسز آ ف پاکستان کے کردار کو سراہا۔ تقریب میں مفتی عاشق، محمود غزنوی اور نمائندگان سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی۔

Leave a reply