پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ 2019 کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں محمد عامر کو بھی شامل کیا ہے. اسی طرحوہاب ریاض بھی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں. وہاب فہم اشرف کی جگہ ٹیم کا حصہ بنے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جب ان سے وہاب ریاض سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ میں باؤلنگ کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں اس لئے انہیں شامل کیا گیا ہے. وہ ریورس سوئنگ بھی اچھی کر لیتے ہیں. اس لئے ورلڈ کپ میں ان کی ضرورت محسوس ہوئی.
پاکستانی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں ورلڈ کپ کھیلے گی. چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پندرہ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کیا.
یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے لیے ابتدائی طور پر جس 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا اس میں محمد عامر شامل نہیں تھے. اسی طرحاس اسکواڈ میں وہاب ریاض کا نام بھی نہیں تھا مگر ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے اب انہیں بھی ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ ورلڈکپ کیلئے اعلان کردہ حتمی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، حارث سہیل، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، محمد عامر، وہاب ریاض، محمد حسنین اور شاہین آفریدی شامل ہیں.
انگلینڈ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم میںمتعدد تبدیلیاںکی گئی ہیں.