اقتصادی امور ڈویژن قرضوں سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری

0
44

اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔

رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو اب تک کتنا قرضہ ملا، اس حوالے سے ‎اقتصادی امور ڈویژن نے ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق گزشتہ مالی سال کی نسبت اس دوران 5 ارب ڈالر قرض کم لیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا مارچ 9 ماہ میں پاکستان کومجموعی طور پر 7.7اارب ڈالر کا قرضہ ملا، جو گزشتہ مالی سال 22-2021 کے اسی عرصے میں ملنے والے 12ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کے مقابلے میں 5 ارب ڈالر کم ہے۔

رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ رواں مالی سال 22 ارب ڈالر سے زائد قرض حصول کا تخمینہ تھا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا مارچ کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے 4 ارب 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض ملا۔ رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک ارب 94 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کیا، عالمی بینک نے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض دیا،.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 16 کروڑ ڈالرسے زائد کا قرض ملا، سعودی عرب نے پاکستان کو 88 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض دیا، جس میں سے ‎ 78 کروڑ ڈالر سے زائد رقم تیل کی سہولت کے لیے دی گئی، اور 10 کروڑ ڈالر پراجیکٹ فنانسنگ کی مد میں فراہم کیے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی 2022 تا مارچ 2023 تک کمرشل بینکوں سے 90 کروڑ ڈالر کا قرض ملا، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے بھی پاکستان کو 61 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم ملی۔

Leave a reply