ایران پڑوسی ممالک میں کورونا وائرس پھیلانے کی وجہ بن رہا ، امریکی اخبار

0
47

ایران پڑوسی ممالک میں کورونا وائرس پھیلانے کا باعث ہے ، امریکی اخبار

باغی ٹی وی :ایران کی وجہ سے ہمسایہ ممالک میں‌ کورونا وائرس پھیل رہا ہے . ایک طرف ایران کرونا وائرس سے لڑ رہا ہے جو دنیا بھر میں بدترین اور مہلک وائرس کے طور پر پھیلتا جا رہا ہے … دوسری جانب ایران کے پڑوسی ممالک پھیلے بدترین وائرس کا سامنا ہے تو دوسری جانب ایران کے پڑوسی ممالک ایران کی سرحد کے اُس پار سے سامان اور افراد کی آمد روکنے کی تگ و دو میں ہیں۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس ایران سے تقریبا 10 ممالک منتقل ہوا جن میں پڑوسی ممالک عراق، افغانستان اور پاکستان شامل ہیں۔ ان ممالک نے ایران کے لیے فضائی پروازیں روک دیں اور ایرانیوں کے اپنے ملک آنے پر بھی پابندی عائد کر دی۔ ان اقدامات کا مقصد مذکورہ وائرس کو زیادہ بڑی صورت میں پھیلنے سے روکنا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ایران میں قُم شہر اس وائرس کے ملک بھر میں پھیلنے کا مرکز ہے۔ یہ شہر ایک اہم تجارتی مرکز شمار کیا جاتا ہے جو چین سمیت دنیا بھر کے کاروباری افراد کے لیے کشش رکھتا ہے۔اکستان اور عراق نے ایرانیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔ تاہم خود ان ممالک کے ہزاروں شہریوں کے علاوہ افغانوں کی بڑی تعداد مزارات کی زیارت یا کاروباری سرگرمیوں کے سلسلے میں ایران کا دورہ کر رہی ہے۔ اگرچہ پاکستان اور عراق اپنے شہریوں کے ایران سفر پر روک لگانے کے لیے کوشاں ہیں۔

عراق اور افغانستان میں کئی برس سے جاری عسکری تنازع کے سبب دونوں ملکوں میں صحت سے متعلق دیکھ بھال کا نظام خرابی کا شکار ہو چکا ہے۔ عراقی وزارت صحت ملک میں کرونا وائرس کے 34 کیسوں کی تصدیق کر چکی ہے۔ ان میں تقریبا تمام ہی افراد کچھ عرصہ پہلے ایران سے لوٹے تھے۔
واضح‌رہے کہ ایرانی صدر روحانی کے مطابق ایران کا کوئی صوبہ ایسا نہیں جو کورونا وائرس سے متاثر نا ہوا ہو۔ چین کے بعد ایران وہ واحد ملک ہے جس میں کورونا وائرس کے متاثرین سب سے زیادہ ہیں. پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران کے 23 ممبران پارلیمنٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہوگئی۔ایران میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب تک سیکڑوں افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔سی این این کے مطابق 8 فیصد پارلیمنٹ ممبرز کرونا کے متاثر ہیں.

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

Leave a reply