غزہ پر اسرائیلی بمباری کو ایک ماہ ہو گیا، دس ہزار سے زائد شہری شہید ہو چکے، اسرائیل جنگ بندی کی طرف نہیں جا رہا تو وہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک اور اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا، جنگ بندی کے حوالہ سے قرارداد اجلاس میں منظور نہ ہو سکی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس دو گھنٹے تک جاری رہا ، بند کمرے میں ہونے والے اجلاس میں اختلاف ختم نہ ہوئے اور اجلاس بغیر کسی قرارداد کے ختم ہو گیا، اجلاس میں امریکا کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے کا مطالبہ کیا گیا تو دیگر اراکین نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا، اجلاس میں قرارداد منظور نہ ہونے پر فلسطینی نمائندے نے امریکا کو سیز فائر معاہدے میں رکاوٹ قرار دے دیا
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نےیرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی کا امکان مسترد کردیا،ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حماس کے ساتھ جنگ کے بعد اسرائیل غزہ پٹی کی غیر معینہ مدت کے لیے سلامتی کی مجموعی ذمہ داری سنبھالے گا اس وقت حماس کی وجہ سے اسرائیل کے پاس سکیورٹی کی ذمے داری نہیں ہے،غزہ میں اس وقت تک جنگ بندی نہیں ہو گی جب تک حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا،
دوسری جانب او آئی سی کا فلسطین مسئلہ پر اجلاس اگلے ہفتے ہو گا، اجلاس میں ایرانی صدر کی شرکت متوقع ہے، پاکستانی نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی او آئی سی اجلاس میں شریک ہوں گے،او آئی سی سربراہی کانفرنس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شرکت کے حوالہ سے ذرائع نے تصدیق کی کہ وہ شریک ہوں گے،سات برس بعد یہ ایرانی صدر کا دورہ سعودی عرب ہو گا.
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں دس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، شہدا میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، کئی ممالک احتجاجا اسرائیل سے سفیر واپس بلا رہے ہیں، سلامتی کونسل اجلاس ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل جنگ بندی کا مطالبہ کر چکے ہیں،
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش
اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ
ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب
غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری
اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی
اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید
فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان








