ایرانی صدر ابراہیم رئیسی او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودیہ عرب پہنچ گئے ہیں
ایرانی صدرابراہیم رئیسی او آئی سی ے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے ہیں،مارچ میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی پر اتفاق کے بعد ان کا سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے،ایرانی صدر کے طیارے سے اترنے کے بعد ہوائی اڈے پر سعودی حکام نے انکا استقبال کیا
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا او آئی سی سربراہی اجلاس کے لیے ہال پہنچنے پرسعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے استقبال کیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا،
#Iran's President Ebrahim Raisi was welcomed by #SaudiArabia Crown Prince Mohammed bin Salman, upon arrival at the hall for the OIC leaders' summit. pic.twitter.com/yVLQtHgos6
— Iran Nuances (@IranNuances) November 11, 2023
ایرانی صدر کی امیر قطر سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر امیر قطر نے ایرانی صدر سے کہا کہ "آپ کیسے ہیں؟” ایرانی صدر نے جواب میں کہا کہ غزہ کی صورتحال سے ہم اور مسلمان قومیں اچھی نہیں لگ رہی.
"How are you?", asked Emir of #Qatar in a meeting with #Iran's President in Riyadh. Iranian President said, "With the situation in #Gaza, we and Muslim nations do not feel good." https://t.co/UP1OGH2UP7 pic.twitter.com/wRQfc7VJEv
— Iran Nuances (@IranNuances) November 11, 2023
ترک صدر رجب طیب اردوان بھی سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، ترک صدر کا کانفرنس ہال پہنچنے پر سعودی ولی عہد نے استقبال کیا .
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ اللہ کریم کااحسان ہے کہ آ ج امت مسلمہ کی قیادت ریاض مملکت سعودی عرب میں اہل فلسطین کی حمایت میں جمع ہیں، ایرانی صدر پہنچ گئے ہیں، ترک صدر راستے میں ہیں،
گزشتہ روز نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں،ریاض کے ڈپٹی گورنر پرنس محمد بن عبدالرحمن نے نگران وزیراعظم کا استقبال کیا،نگران وزیراعظم فلسطین پر منعقد ہونے والی او آئی سی کانفرنس میں شرکت کریں گے،او آئی سی کا ہنگامی اجلاس فلسطین کی موجودہ صورتحال پر طلب کیا گیا,نگران وزیراعظم او آئی سی رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے .
غزہ کی صورتحال پر عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دنیا کے مختلف حصوں سے رہنما ہفتے کے روز ریاض پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور عرب رہنما بشمول فلسطین کے صدر محمود عباس، مصر کے عبدالفتاح السیسی، شام کے بشار الاسد اور عراق کے عبداللطیف راشد ہفتے کے روزریاض پہنچے ہیں،ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور لیبیا کی صدارتی کونسل کے صدر محمد المنفی بھی آنے والوں میں شامل ہیں
ایرانی صدر نے سعودی عرب کے دورے سے قبل کہا کہ "غزہ الفاظ کا میدان نہیں ہے۔ یہ کارروائی کے لیے ہونا چاہیے، آج اسلامی ممالک کا اتحاد بہت ضروری ہے۔
سعودی عرب نے مسلسل مقبوضہ علاقوں میں خونریزی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی-افریقی سربراہی اجلاس میں جمعہ کو اپنے ابتدائی کلمات میں، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کی طرف سے "غزہ میں اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی کی مذمت” کا اعادہ کیا۔مملکت ہفتہ اور اتوار کو دو غیر معمولی سربراہی اجلاسوں، او آئی سی سربراہی اجلاس اور عرب لیگ سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے والی تھی۔ لیبیا کی صدارتی کونسل کے صدر محمد المنفی نے کہا کہ سعودی افریقی سربراہی اجلاس "مملکت کی بے پناہ صلاحیتوں اور باوقار حیثیت کے پیش نظر، اقتصادی تعاون کے پل بنانے میں مدد کرے گا۔آئیوری کوسٹ کے صدر الاسانے اواتارا نے کہا کہ سربراہی اجلاس افریقی ممالک کی ترقی میں مدد کے لیے مملکت کے ٹھوس عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان دیرپا امن پر بھی زور دیا۔
قبل ازیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور قطر کے امیر کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے ال یمامہ پیلس میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بات چیت کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات پر زور دیا گیا، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور اضافہ کے راستے تلاش کیے گئے۔اہم بات چیت میں غزہ کی پٹی میں جاری پیش رفت، جارحیت کو روکنے، شہریوں کی حفاظت، اور امداد کی تیزی سے فراہمی کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہے۔مزید برآں، رہنماؤں نے علاقائی سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے حکمت عملیوں پر غور کیا۔اجلاس میں کئی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش
اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ
ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب
غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری
اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی
اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید
فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان