بھارتی معروف اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے ان کے اچانک انتقال کی خبر سے مداحوں کے ساتھ بھارتی فنکاروں اور پاکساتنی فنکاروں کو بھی حیران پریشان کر دیا

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرفان خان کو منگل کے روز ممبئی کے ایک ہسپتال میں اس وقت داخل کروایا گیا جب ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکار کو بڑی آنت کا انفیکشن ہوا تھا جس کے علاج کے لیے وہ ہسپتال میں داخل ہوئے عرفان خان نے سوگواران میں اہلیہ ستاپا اور دو بیٹے بابیل اور ایان چھوڑے ہیں

ان کے انتقال کے بعد دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے سوشل میڈیا پر اپنے دکھ کا اظہار کیا اور خراج تحسین بھی پیش کیا
https://www.instagram.com/p/B_j4mcinxwI/?igshid=1kdoah7xc83km
پاکستان شوبز اندسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے بھی عرفان خان کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر ان کے لیے ایک طویل نوٹ جاری کیا اور عرفان خان کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں بھی مداحوں کو بھی بتایا

عدنان صدیقی نےاپنی اور عدنان صدیقی کی تصویر سوشل میڈیا پع شئیر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ایک بہترین شخص بہت جلدی چلا گیا، مجھے عرفان خان سے پہلی بار ملنے کا اعزاز ’اے مائٹی ہارٹ‘ فلم کے سیٹ پر ملا ایک سین کے دوران جب ہم نے اپنی لائنز پڑھ لی تو میں نے دیکھا کہ وہ ایک سین بار بار کررہے ہیں میں یہ دیکھ کر حیران ہوا

عدنان صدیقی نے لکھا میں نے ان سے پوچھا عرفان صاحب یہ کررہے ہیں آپ؟ اس پر انہوں نے جواب دیا ہم دونوں سی آئی ڈی ایجنٹس کا کردار نبھا رہے ہیں جس کا مطلب ہمیں ہر جگہ اپنا آئی ڈی دکھانا پڑے گا میں یہ سین پریکٹس کررہا ہوں تاکہ اصل سین کے دوران جب میں آئی ڈی کارڈ دکھاؤں تو عجیب نہ لگوں اور یہ پہلا موقع تھا جب مجھے احساس ہوا کہ وہ کتنے بہترین اداکار ہیں

انہوں نے لکھا کہ ہم اس فلم کے سیٹ پر اچھے دوست بن گئے اور شوٹ کے بعد ایک ساتھ رہتے تھے اور گھوما کرتے تھے عدنان صدیقی نے لکھا مجھے یاد ہے کہ ایک اور سین کے لیے وہ پاکستان میں عام استعمال ہونے والا اردو کا ایک لفظ سیکھنا چاہتے تھے اور انہوں نے اس حوالے سے مجھ سے پوچھا وہ ایک زبردست اداکار تھے لیکن اپنے فن کو مزید بہتر کرنے کے لیے کچھ بھی پوچھنے پر ہچکچاتے نہیں تھے

اداکار نے لکھا کہ ایک شام انہوں نے مجھے بتایا کہ انہیں اور ان کے دوست کو جیمز بانڈ سیریز کی فلم اکٹوپسی میں ایکسٹرا اداکاروں کا کردار آفر ہوا اس فلم کی شوٹنگ بھارت میں ہوئی تھی لیکن وہ سائیکل چلا کر سیٹس تک پہنچتے تھے تو انہیں دیر ہوگئی اور شوٹ ختم ہوچکا تھا انہوں نے مجھے بتایا کہ اس وقت سے وہ ہا لی وڈ فلم میں کام کرنے کے خواہشمند تھے ہا لی وڈ میں ہمارے کیریئر کا آغاز ساتھ ہوا لیکن عرفان خان نے اپنا ثابت کر دکھایا اور مقام حاصل کیا

عدنا صدیقی نے مزید لکھا کہ 2018 میں لندن میں آئی پی پی اے میں شرکت کے دوران مجھے پتا چلا کہ عرفان خان بھی لندن میں موجود ہیں وہ اس دوران کسی سے نہیں مل رہے تھے البتہ انہوں نے مجھ سے ملاقات کرنے پر اتفاق کیا اس دوران ہم نے فلموں اور دنیا کے دیگر موضوعات پر بات چیت کی وہ بےحد مثبت نظر آرہے تھے ان کے آخری الفاظ یہ تھے ’عدنان میں جلد ٹھیک ہوکر واپس آوں گا‘ انشاءاللہ کون جانتا تھا کہ آب میں ان کے لیے یہ نوٹ تحریر کروں گا

عدنان صدیقی نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور عرفان‌خان کی روح کے سکون کے لئے دعا کی اور لکھا کہ ہم آپ کو ہمیشہ یاد کریں گے

یاد رہے کہ عدنان صدیقی اور عرفان خان نے 2007 کی ہولی وڈ فلم ’اے مائٹی ہارٹ‘ میں اکٹھے کام کیا تھا

عرفان خان کے انتقال پر بالی وڈ فنکاروں کا افسوس کا اظہار

عرفان خان کے انتقال پر پاکستانی فنکاروں کا افسوس کا اظہار

Shares: